پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کی نشست گم ہو گئی

اپوزیشن والا ہوں حکومتی نشست پر بیٹھا ہوں‘ حسن مرتضیٰ کی بات پر قہقہے

پیر 3 دسمبر 2018 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کی نشست گم ہو گئی ۔

(جاری ہے)

سید حسن مرتضیٰ نے ڈپٹی سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپوزیشن والا ہوں لیکن حکومتی بنچوں پر بیٹھا ہوں۔جس پر ڈپٹی سپیکر نے استفسار کیا آپ کی نشست کہاں ہے وہاں بیٹھیں جس پر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ میری نشست ہی نہیں ہے میں کہاں بیٹھوں جس پر ایوان میں قہقے بلند ہوئے ۔