پنجاب حکومت نے سو دنوں میں مقررہ اہداف حاصل کر لیے ،وزیر اعلیٰ 10دسمبر کو کارکردگی رپورٹ پیش کرینگے‘ وزیر قانون
ہم نے کسی میثاق جمہوریت میں ملوث نہیں ہونا ،احتساب بلا امتیاز ہو گا اور سب کا ہوگا ،اپوزیشن راہ فرار کی بجائے فعال کردار ادا کرے تحریک لبیک کے ساتھ کوئی این آر او نہیں ہو گا،صرف اب عدلیہ سے ریلیف مل سکتا ہے ‘ راجہ بشارت کی پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس
پیر 3 دسمبر 2018 20:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال سے احسن طریقے سے نمٹا گیا ،حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے ،حکومت پر وہ لوگ تنقید کر رہے ہیں جن کی اپنی ترجیحات درست نہیں تھیں ۔
تعلیم صحت اور امن و امان سابقہ حکومت کی ترجیح نہیں تھی جبکہ موجودہ حکومت انسانی ترقی پر کام کر رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ابھی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا فیصلہ نہیں ہوا ،اگر چوروں کا حساب چوروں سے کروائیں گے تو کام نہیں چلے گا ،پبلک اکائونٹس کمیٹی غیر جانبدار شخص کے پاس ہونی چاہیے ،: سپیکر کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ ایسا نہیں ہو گا کہ (ن) لیگ والے ہی (ن) لیگ کے 10 سالہ دور کا حساب کریں ۔ہم نے کسی میثاق جمہوریت میں ملوث نہیں ہونا ،احتساب بلا امتیاز ہو گا اور سب کا ہوگا ۔راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو پنجاب اسمبلی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔اپوزیشن راہ فرار اختیار کرنے کی بجائے فعال اپوزیشن کا کردار ادا کرے ۔ راجہ بشارت نے کہا کہ منشا بم سے زندگی میں کبھی نہیں ملا ۔تحریک لبیک کے ساتھ کوئی این آر او نہیں ہو گا ۔تحریک لبیک کے رہنمائوں کو صرف اب عدلیہ سے ریلیف مل سکتا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.