روف کلاسرا نے اعظم سواتی سے متعلق ہلا دینے والے انکشافات کرڈالے

اعظم سواتی کا اصل نام محمد بشیر نکلا،اعظم سواتی کئی ممالک کے اقامہ ہولڈر ہیں، بیرون ملک 82 جائیدادوں کے مالک اور 15 کاروبار بھی چلا رہے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 7 دسمبر 2018 00:05

روف کلاسرا نے اعظم سواتی سے متعلق ہلا دینے والے انکشافات کرڈالے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) معروف صحافی روف کلاسرا نے اعظم سواتی کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کرڈالے۔تفصیلات کے مطابق روف کلاسرا نے اپنے پروگرام میں اعظ، سواتی کے حوالے سے انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اعظم سواتی کے کارنامے تو نوازشریف اور انکے صاحبزادوں سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔ایک دیہاتی شخص اٹھا اور اس نے ہند،سندھ اور باہر جہاں جہاں اس شخص کا داو لگا اس نے داو لگایا۔

اعظم سواتی کے خلاف جب جے آئی ٹی نے تحقیقات شروع کیں تو انکو پہلا جھٹکا تو یہ لگا کہ ان کو اعظم سواتی نام کا بندہ کہیں ملا ہی نہیں۔اعظم سواتی نامی شخص کہیں بھی وجود ہی نہیں رکھتا تھا کیونکہ موصوف کا نام اعظم سواتی ہے ہی نہیں۔اس پر ایف آئی اے نے ایک ٹیم بنائی جو مانسہرہ پہنچی جہاں ان کے ہائی سکول کا ریکارڈ نکالا گیا تو معلوم ہوا کہ موصوف کا نام بشیر احمد ہے اور انکی تاریخ پیدائش 8 دسمبر 1947 ہے۔

(جاری ہے)

انکا نام اعظم سواتی بعد میں مشہور ہوا۔بشیر احمد المعروف اعظم سواتی کے پاس بہت سے ملکوں کے اقامے موجود ہیں۔ان صاحب نے مانسہرہ کے ناظم کی حیثیت سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔اعظم سواتی ایک کاروباری شخص ہیں۔امریکہ ،دبئی ، یواے ای میں ان کی 82 سے زائد جائیدادیں جبکہ پاکستان میں یہ 22 جائیدادوں کے مالک ہیں۔وہ پاکستان سے باہر 15 کاروبار چلاتے ہیں۔

ان کے نام پر 5 بینک اکاونٹس ہیں اور ان میں ایک ارب 53 کروڑ سے زائد کی رقم موجود ہے۔دوسری جانب ان کے ڈالر اکاونٹ میں 97 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم موجود ہے۔اعظم سواتی کی اہلیہ کے نام پر 7 بینک اکاونٹس اور ایک لاکر ہے۔انہوں نے 2007ء سے اب تک صرف 14 لاکھ ٹیکس دیا ہے۔اعظم سواتی نے جو یہ ٹیکس دیا ہے وہ سینٹ کی تنخواہ سے جو کٹتا رہا ہے۔روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ موصوف پر صرف آرٹیکل 62 کے تحت کاروائی نہیں ہونی چاہیے بلکہ ان پر کرمنل کیسسز بننے چاہیے۔