حریت رہنمائوںکی فاروق ڈار سے اظہار تعزیت

بدھ 12 دسمبر 2018 21:08

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںحریت رہنمائوں شبیر احمد ڈار ، عبدالصمد انقلابی ، امتیاز احمد ریشی اور یاسمین راجہ نے جے کے ایل ایف (آر )کے غیر قانونی طورپر نظربند رچیئرمین فاروق احمد ڈار سے انکی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوںنے اپنے الگ الگ بیانات میں فاروق احمد ڈار اور سوگوار خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی اکاظہار کیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ وہ ایک نیک خاتون تھیںاور انکے خاندان نے جاری جدوجہد آزادی کے دوران بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔ ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد ریشی کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے سرینگر میں فاروق احمد ڈار کی رہائش گاہ پر جار کر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ فاروق احمد ڈار نئی دلی کی تہاڑ جیل میں نظربند ہیں ۔

متعلقہ عنوان :