عارف مجید بٹ نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

وعدہ معاف گواہ بننے پر چیئرمین نیب نے درخواست گزار کو معاف کرنے کا حکم دیا تاہم وزارت داخلہ نے ای سی ایل میں نام شامل کررکھا ہے، پاسپورٹ ریلیز کیاجائے ، درخواست

بدھ 12 دسمبر 2018 23:10

عارف مجید بٹ نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے سابق چیف انجینئر نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی عارف مجید بٹ کی جانب سے ای سی ایل میں سے نام نکلوانے کیلئے ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وزارت داخلہ، چیئرمین اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آشیانہ اقبال سکینڈل میں گرفتاری کے بعد وعدہ معاف گواہ بن کر بیان ریکارڈ کروایا، عارف مجید بٹ نے درخواست میں نشاندہی کی ہے کہ وعدہ معاف گواہ بننے پر چیئرمین نیب نے درخواست گزار کو معاف کرنے کا حکم دیا تاہم وزارت داخلہ نے ای سی ایل میں نام شامل کررکھا ہے، درخواست میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار بیرون ملک سفر کرنا چاہتا ہے لہٰذا عدالت نیب کو پاسپورٹ ریلیز کرنے کا حکم دے اور وزارت داخلہ کو درخواست گزار کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔