ضلع کوہلو کو تجاوزات اور قبضہ مافیا سے صاف کیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبد اللہ کھوسہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:45

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبد اللہ کھوسہ نے کہا ہے کہ ، ضلع کوہلو کو تجاوزات اور قبضہ مافیا سے صاف کیا جائے گا شہر میں کسی بھی جگہ تجاوزات قبول نہیں، عوام کو تجاوزات کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے ہر ایک فرد تین دن کے اندر تجاوزات ہٹائے اگر تجاوزات نہیں ہٹایا گیا تو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ یہ کاروائی ڈپٹی کمشنر منورحسین کی خصوصی ہدایت پر کررہے ہیں اس موقع پر تحصیلدار عبدالصمد مری تحصیلدار گرسنی علی مرتضی مری سب انسپکٹر پولیس حق نواز حسنی پٹواری جلال احمد مری سمیت لیویز کمانڈو اور پولیس نفری کے ہمراہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کھوسہ نے شہر میں ناجائز تجاوزات چیک کئے ریڑی ہٹادئیے گئے اور ٹرانسپورٹ حضرات کو سختی سے تمبی کی اپنے گاڑیاں مخصوس جگہوں پر منتقل کریں بصورت دیگر یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے دکانداروں اور ریڑی بان کو بھی سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا دوکانوں کے سامنے اسٹال فوری ہٹالیں اور ریڑی بان بازار میں ریڑی نہ کھڑا کریں بصورت دیگر کاروائی عمل میں لائی جائے اس موقع پر مختلف بیکریوں کے چیزوں کا بھی معائینہ کیا المیادی چیزیں چیک کئے اور بیکری والوں کوسختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :