جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستانی بچے کے مداح ہو گئے

آج پی ٹی وی کے دفتر میں حسین سے ملاقات ہوئی ،میں نے آبادی کے مسئلے پر اس سے بہتر موقف نہیں سنا،جرمن سفیر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 13 دسمبر 2018 22:03

جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستانی بچے کے مداح ہو گئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 دسمبر 2018ء) :جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان ٹیلی ویژن کے دفتر میں پاکستانی بچے حسین سے ملاقات کا واقعہ سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی وی کے دفتر میں حسین سے ملاقات ہوئی ،میں نے آبادی کے مسئلے پر اس سے زیادہ بہتر موقف نہیں سنا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جرمنی سفیر مارٹن کوبلر ان چند غیر ملکی سفیروں میں سے ایک ہے جو پاکستانی عوام میں مقبول ہیں۔

اس کی بڑی وجہ انکی پاکستان سے محبت اور پاکستانیوں سے لگاو ہے۔انکی محبت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں تعیناتی کے بعد اردو بھی سیکھی اور وہ اکثر اردو میں ٹوئیٹ بھی کرتے ہیں۔وہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج بنانے میں جو کردار ادا کررہے ہیں وہ شائد کوئی بھی سفیر اس انداز میں نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

وہ کبھی پاکستانی سیاحت کوفروغ دینے کے لیے پاکستان کے سیاحتی مقامات کی سیر کو جاتے ہیں تو کبھی اپنی گاڑی پر ٹرک آرٹ کروا کر پاکستان کی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں ،تاہم آج جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی ملاقات ایک ایسے بچے سے ہوئی جس نے مارٹن کوبلر کو اتنا گرویدہ بنالیا کہ جرمن سفیر کو ٹوئیٹ کرنا پڑ گیا۔

انکا کہنا تھا کہ آج میں پاکستان ٹیلی ویژن کے دفتر میں حسین سے ملاقات ہوئی جس کا تعلق پاکستان کے شہر ٹیکسلا سے ہے۔حسین نے توثیق حیدر کے پروگرام میں آبادی کے مسئلے کو انتہائی خوبصورتی سے بیان کیا ۔پانی ،ہوا ،شور اور پلاسٹک پولیوشن کے حوالے سے اتنا واضح موقف نہیں سنا۔میں حسین کو شاباش کہنا چاہوں گا۔