مدیران کو سڑکوں پر احتجاج پر مجبور کیاگیا،ثناء بلوچ
سینئر اور بزرگ صحافی کیمپ میں حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ، سینئر صحافیوں سے سیکھ کر ہم یہاں تک پہنچے ہیں ،آج حکومتی سطح پر ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ،احتجاجی کیمپ میں اظہاریکجہتی
جمعہ 14 دسمبر 2018 21:38
(جاری ہے)
صوبائی پریس کو سپورٹ کرنے کا مطلب صوبے کی خدمت تصور ہوگا کیونکہ ہزاروں افراد اس سے وابستہ ہیں حکومت تعطل کا مظاہرہ بالکل نہ کرے‘اس حوالے سے حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان مہذب معاشرہ ہے دلیل کیساتھ بات کرنا چاہئے اور روایات پامال نہیں کرنا چاہئیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سست روی کا شکار ‘ترقیاتی عمل روک چکاہے ‘بیروزگاری بڑھ رہی ‘مدیران سڑکوں پر اور تاجر نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں ۔ صوبے کے 12 اضلاع میں قحط سالی ہے اور حکومت صرف زبانی جمع خرچ پر کام چلارہی ہے ۔افسوس کا مقام ہے کہ سینئر اور بزرگ صحافی کیمپ میں حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں انہی سینئر صحافیوں سے سیکھ کر ہم یہاں تک پہنچے ہیں مگر آج حکومتی سطح پر ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بی این پی مینگل کسی صورت مقامی پریس کو تنہا نہیں چھوڑے گی چاہے وہ احتجاج ہو یا مذکرات صوبائی پریس کیساتھ کھڑے ہیں ۔ واضح رہے کہ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا احتجاجی کیمپ مسلسل 12 روز سے جاری ہے کیمپ میں اخبارات و جرائد کے مدیران ‘انجمن اتحاد اخبار فروشاں اور آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے نمائندگان اور اخباری صنعت سے وابستہ کارکنان نے شرکت کی ۔ پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے مرکزی رہنمائوں ماما سلام بلوچ اور علی بخش جمالی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مختلف ضلعی صدور نے میر اصغر مری کی قیادت میں اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے رہنما علی بخش جمالی نے کہا کہ حکومتی بے حسی پر افسوس ہورہا ہے کہ مدیران احتجاج پر ہیں اور حکومت بے خبر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی طرز حکمرانی تبدیل نہیں ہوا صوبے کی صنعت کو تباہ کردیا گیا ہے ‘حکومت فی الفور مقامی میڈیا کیساتھ ناروا سلوک ترک کرتے ہوئے مطالبات تسلیم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لیبر کنفیڈریشن صوبے کی اخباری صنعت کے تمام شعبہ جات کیساتھ کھڑی ہے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما میر اصغر مری کا کہنا تھا کہ حکومت کیوں مقامی صحافیوں کا گلہ گھونٹنے پر تلی ہوئی ہے ہزاروں خاندانوں کو متاثر کرنے سے صوبے میں بیروزگاری بڑھ جائیگی ۔ مسلم لیگ (ن) نے مثبت صحافت کو فروغ دیا اور شعبہ میں وسعت پیدا کی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان مقامی اخباری صنعت کے مسائل کے حل میں سنجیدگی کامظاہرہ کریں ۔ مسلم لیگ (ن) صوبائی پریس کیساتھ کھڑی ہے ۔ اس موقع پر الیکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ مسلسل 12 روز سے مدیران احتجاج پر ہیں لیکن حکومت کی کان پر جوں تک نہیں رینگی ۔ چند افسران نے پوری صنعت کو تباہ کرنیکی ناکام کوششیں شروع کررکھی ہیں جو حکومتی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے ۔ صوبائی حکومت وفاق سے تو حقوق لینے کی بات کررہی ہے لیکن صوبے کے چند افسران نے ہمارے حقوق سلب کررکھے ہیں حکومت پہلے خود ہمیں ہمارے حقوق دلائے ۔ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پریس سیکرٹری ‘ڈی جی پی آر کے تبادلے اور اخبار مارکیٹ کی گرانت کی بحالی تک احتجاجی کیمپ کسی صورت ختم نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کو مزید وسعت دی جائیگی اسی سلسلے میں آج 15 دسمبر بروز ہفتہ احتجاجی ریلی صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرائیگی‘بلوچستان کے مقامی اخباری صنعت سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سوسائٹی نے قمبرانی روڈ پر احتجاج بھی کرایا اور مقامی اخبارات کے حق میں ریلی نکالی ۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.