بلاول بھٹو کے ایک اشارے پر پورا سندھ سڑکوں پر ہو گا، تیمور علی مہر

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:50

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت نیب کے پیچھے چھپ کر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے ، سب سے زیاد ہ کرپٹ لوٹ تحریک انصاف کے وزراء ہیں ، حکومت نے تین ماہ میں سیاسی حریفوں کو ہراساں کرنے اور سیاسی انتقام لینے کے سوا کچھ نہیں کیا، ا ن خیالات کااظہا ر انہوں نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے دفتر میں عہدیداران و کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا، تیمور علی مہر نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اور آصف علی زرداری کے دور حکومت میں پاکستان نے ترقی کی منازل طے کی ، آج جس انداز میں پاکستان کے سب سے بڑے سیاسی رہنما آصف علی زرداری اور نوجوان قیادت بلاول بھٹو کو نیب کی جانب سے ہراساں کیا جارہاہے اس نے پوری قوم میں ایک تشویش کی لہر پیدا کردی ہے ،انہوں نے کہاکہ جتنے اہم عوامی مفادات اور ملکی بقاء کے فیصلے ہمارے دور حکومت میں ہوئے پاکستان کی تاریخ میں کسی دوسری جماعت کے دور میں نہیں ہو ئے ، اسی لیے پورے ملک کی عوام پیپلزپارٹی کے قائدین کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ اگر نیب نے بے بنیاد کیسز کی بنیاد پر ہمارے قائدین کو گرفتار کرنے کی کوشش کی توہم مزاحمت کا پورا حق رکھتے ہیں، انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کے ایک اشارے پر پورا سندھ سڑکوں پر ہو گاعوام کسی بھی قسم کی زیادتی کو برداشت نہیںکریں گے، ہم نے اپنا خو ن دیکر پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کیا ہے ، اور اس کے بدلے میں ہمارے قائدین پر احتساب کی بے بنیاد تلوار لٹکا دی گئی ہے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے جس کا نقصان بھی خود حکومت کو ہی ہوگا، اس وقت کرپٹ ترین لوگ حکومت کا حصہ ہیں او ر ان کا ماضی لوٹ مار سے بھرا ہواہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت پیپلز پارٹی کی بڑہتی ہوئی مقبولیت سے خوف کاشکار ہو گئی ہے اور ہمارے قائدین سمیت دیگر رہنمائوں کے خلاف بے بنیاد کیسز بنا کر ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے ، مگر ان اوچھے ہتکھنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں ، پیپلز پارٹی کے قائدین نے ماضی میں بھی ملکی بقاء کی خاطر جیلیںکاٹیں اور بہت جلد وقت اس بات کوثابت کرے گا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف تمام کیسز صرف سیاسی انتقام تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی عوام کو پتھروں کے دور میں لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے ، زندگی کی بنیادی سہولیات سے عوام کو دور کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چار دنوں سے گیس کی بندش سے سندھ کے غریب اور مزدور طبقے کا معاشی قتل کیا جارہا ہے یہ تمام چیزیں صرف پیپلزپارٹی کے بڑہتی ہوئی مقبولیت کے گراف کو کم کرنے کے سازشیں ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن اپنے قائدین کے ساتھ کھڑا ہے اور اگر اپنے قائدین کے ساتھ ہونے والی کسی بھی زیادتی کو برداشت نہیں کریں گے اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی توپورے پاکستان میں دمادم مست قلندر ہوگا۔