مسئلہ کشمیر سنگین ہے، اگر برطانیہ ثالث بنے تو مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے ،ْ لارڈ قربان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:26

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستانی نژاد لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سنگین ہے، اگر برطانیہ ثالث بنے تو مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے، برطانیہ دولت مشترکہ ممالک کے انسانوں کی زندگیاں بدل سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں لارڈ قربان نے کہا کہ ڈیڑھ ارب انسانوں کا مستقبل مسئلہ کشمیر کے باعث دا پر لگا ہے، برطانیہ دونوں ممالک کو قریب لانے کے لیے کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ دولت مشترکہ ممالک کے انسانوں کی زندگیاں بدل سکتا ہے، کشمیر کا مسئلہ حل ہونا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ سنگین ہے، برطانیہ اگر اپنا کردار ادا کرے تو مسئلے کا حل ممکن ہے۔