بھارت پنجاب میں پاکستان سے گردوارہ کرتار پور لینے کی قراداد منظور
گردوارہ کرتار پور پاکستان سے لے کر اس کے بدلے میں پاکستان کو زمین دی جائے،قراداد کا متن
سید فاخر عباس اتوار 16 دسمبر 2018 12:37
(جاری ہے)
تقریب میں بھارتی وزیر ہرسمرت کور، ایچ ایس پوری، نوجوت سنگھ سدھو موجود تھے۔
اس موقع پر جذباتی مناظر بھی نظر آئے ، وہاں موجود سکھ کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے جن کی آنکھوں میں 70 سال کی چھپی پیاس آنسو کی صورت میں ظاہر ہوئی۔اس اقدام کو دنیا بھر میں رہنے والے سکھوں کی جانب سے انتہائی محبت بھرے انداز میں دیکھا جارہا ہے۔تاہم بھارت اس اقدام کو سیاست کے لیے استعمال کرنے لگ پڑا ہے۔کچھ روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ 1947 میں کرتار پور پاکستان کو دے کر بہت بڑی غلطی کی ، کرتار پور پاکستان کو دینا ہی نہیں چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ کرتار پور پاکستان میں ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 70 سال سے کانگریس کو کرتار پور کیوں نہیں یاد آیا۔ 70 سال سے کانگریس نے کرتار پور کے بارے میں کچھ نہیں سوچا۔کرتار پور کے حوالے سے تازہ ترین خبر کہ ہے کہ بھارتی پنجاب میں قراداد پیش کی گئی تھی کہ پاکستان سے کرتار پور لے کر اسے بھارت میں شامل کر دیا جائے اور اس کے بدلے میں پاکستان کو زمین دے دی جائے۔اس قراداد کو بھارتی پنجاب میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے اور اس تجویز کو مرکزی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔نجاب کی ریاستی کابینہ کے رکن سکھجندر سنگھ رندھاوا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ زمین کے بدلے زمین کی بات 1969 میں بھی چلی تھی لیکن سنہ 1971 کی جنگ کی وجہ سے یہ آگے نہیں بڑھ سکی۔ سکھجندر سنگھ رندھاور نے کہا کہ اب یہ انڈیا اور پاکستان کی حکومتوں پر منحصر ہے کہ وہ اس بارے میں کیا فیصلہ کریں۔واضح ہو کہ کرتار پور گردوارہ پاک بھارت سرحد کے قریب اس جگہ واقع ہے جہاں سکھ عقائد کے مطابق بابا گرو نانک نے اپنے آخری ایام گزارے تھے۔وہیں انکی سمادھی بھی موجود ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.