Live Updates

ایف سی حملہ: ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی‘پاکستان کا شدید احتجاج

تہران حکومت سے حملے میں ملوث دہشت گرد تنظیم کیخلاف موثر کارروائی کرنے کا کہا گیا:ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 16 دسمبر 2018 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاک ایران سرحد کے قریب فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کی پیٹرولنگ پر معمور گاڑی پر حملے پر احتجاجی مراسلہ دے دیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے لیے ایرانی سفیر کو افسوسناک سانحے پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے دفتر خارجہ طلب کیا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی حکومت سے حملے میں ملوث دہشت گرد تنظیم کے خلاف موثر کارروائی کرنے کا بھی کہا گیا۔واضح رہے کہ جمعے کے روز واکائی خطے میں فرنٹیئر کورپس کے وفد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 6 فوجی شہید ہوئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دہشت گردوں نے خفیہ اطلاعات پر تربت میں بلیدہ کے قریب واکائی کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کے دوران ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی بم سے نشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس حملے سے ایک روز قبل پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی سیکیورٹی بہتر بنانے اور تیل کی مصنوعات، منشیات، اسلحہ اور انسانوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بیان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت بھی کی تھی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات