قانونی طور پر فواد چوہدری کے پارلیمنٹ میں آنے پر کوئی پابندی نہیں ،ْ ڈپٹی چیئر مین سینٹ
منگل 18 دسمبر 2018 15:19
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ۔ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ روس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے ،ْروس پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کے لیے تیار ہے۔
ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر سیکورٹی گارڈ کے تشدد کی مذمت کرتا ہوں ،ْسیکیورٹی گارڈ کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی ہونی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ اس واقعہ سے ہم بہت پریشان رہے ،ْامید ہے آئندہ اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا روس کا دورہ انتہائی اہم تھا ،ْپاکستان کے پارلیمانی وفد کو اپنے خرچے پر روس کے دورہ کو سراہا گیا ۔انہوںنے کہاکہ روس میں منعقدہ کانفرنس میں ہم نے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا ،ْ میں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر جلد حل ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے تجویز دی تمام پارلیمنٹس کشمیر کے حوالے سے قراردادیں منظور کریں ،ْ اسلامی ممالک نے میری تجویز کا خیرمقدم کیا ۔انہوںنے کہاکہ انڈونیشیا ، ملائیشیا اور دیگر ممالک کو کشمیر کے حوالے سے پاکستانی پارلیمنٹ کی منظورکردہ قراردادیں بھجوائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات ہوئی ،ْپاکستان جلد شنگھائی تعاون تنظیم کا فل ممبر بن جائیگا۔ سینیٹر محسن عزیزنے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتا ہے ،ْروس نے پاکستان کے ساتھ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی طرف پیش رفت پت آمادگی ظاہر کی ہے ،ْروس کے ساتھ ہمارا تعلق سرد جنگ کے باعث خراب ہوا جو بحال ہوا ہے ،ْروس کا ہمارا دورہ کامیاب رہا ہے۔ ڈپٹی چیئر مین سینٹ نے کہاکہ روس خطہ میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے ہمیں اسے سنجیدہ لینا چاہئے ،ْہمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر آپشن استعمال کرنا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے ساتھ ہماری تجارت کبھی بند ہوئی ہی نہیں ،ْپالستان نے کبھی بھارت سے مذاکرات سے انکار نہیں کیا ۔انہوںنے کہاکہ مودی حکومت کی سیاسی حکمت عملی ہی پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھانا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اتنی زیادہ کم کرنے کے خلاف ہوں ،ْراتوں رات روپے کی قدر میں اتنی بھاری کمی سے لوگوں کو بہت نقصان ہوا ہے ،ْآئندہ روپے کی قدر میں اس طرح کی کمی سے گریز کیا جانا چاہئے ،ْڈالر مہنگا ہونے سے چند لوگوں کو فائدہ پہنچا لیکن قوم کو نقصان پہنچا۔ انہوںنے کہاکہ روس مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرسکتا ہے ،ْہمیں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر طریقے سے اٹھانا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ قانونی طور پر فواد چوہدری کے پارلیمنٹ میں آنے پر کوئی پابندی نہیں ،ْوزیراطلاعات فواد چوہدری کو سمجھائیں گے کہ غلط باتیں نہ کریں ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ انشاء اللہ فواد چوہدری پارلیمنٹ میں آئیں گے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ فواد چوہدری کا چیئرمین سینیٹ سے معافی کا مطالبہ ٹھیک نہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.