Live Updates

نوازشریف مریم کیلئے این آر او لینا چاہتے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

آصف زرداری کوبلاول بھٹو کیلئے این آر او میں کوئی دلچسپی نہیں، مارچ سے پہلے سیاست میں جھاڑوپھر جائے گا،عوام نے عمران خان کو ووٹ چوروں کو کچلنے کیلئے دیا ہے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 دسمبر 2018 15:46

نوازشریف مریم کیلئے این آر او لینا چاہتے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 دسمبر2018ء) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف مریم نوازکیلئے این آر او لینا چاہتے ہیں، آصف زرداری کوبلاول بھٹو کیلئے این آر او میں کوئی دلچسپی نہیں، مارچ سے پہلے سیاست میں جھاڑوپھر جائے گا،عوام نے عمران خان کو ووٹ چوروں کو کچلنے کیلئے دیا ہے۔ انہوں نے آج راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارچ سے پہلے سیاست میں جھاڑوپھر جائے گا۔

اگر اب بھی یہ کرپٹ ٹولہ بچ گیا توپھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو اپنے بیٹے بلاول بھٹو کیلئے این آر او لینے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ جبکہ نوازشریف اپنی بیٹی مریم نوازکیلئے این آر او لینا چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ قوم نے عمران خان کو ووٹ چوروں کو کچلنے کیلئے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اب پتا چل گیا ہے کہ ملک کا کون چور اور ڈاکو ہے جبکہ کون چوکیدار ہے۔

اس موقع پر شیخ رشید نے نوازشریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے گارڈز نے کیمرہ مین پر تشدد کیا ہے ۔میرا مطالبہ ہے کہ تشدد کا مقدمہ بھی نوازشریف کیخلاف ہی درج ہونا چاہیے۔یہ سب اپنی اولادوں کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جبکہ غریب کے بچوں کو سڑک پرپڑا ہوا چھوڑ جاتے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ شیخ رشید سیاست کا بنارسی ٹھگ ہے۔

سب جانتے ہیں شیدا ٹلی نے شیخ رشید تک کا سفر کیسے طے کیا؟انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو بولنے سے پہلے اپنا ماضی یاد رکھنا چاہیے۔عمران خان کا چپڑاسی اپنی نوکری پکی کررہا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جتنے این آر او شیخ رشید نے لیے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔شیخ رشید جمہوریت کیلئے ناسور ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جمہوریت ہمیشہ سے خطرہ لاحق رہا ہے اور جمہوریت کو آج بھی خطرات لاحق ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات