مقبوضہ کشمیر ،فیس بک انتظامیہ نے کشمیری اخبارات کے صفحات بلاک کر دیئے

پیر 31 دسمبر 2018 21:17

مقبوضہ کشمیر ،فیس بک انتظامیہ نے کشمیری اخبارات کے صفحات بلاک کر دیئے
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںفیس بک کی انتظامیہ نے بھارتی حکومت کی ایما پر سرینگر سے شائع ہونیوالے ایک اخبار کشمیر ہوریزون کا فیس بک پر صفحہ بلاک کردیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فیس بک کی انتظامیہ نے اخبار کا صفحہ ان بلاک کرنے کی درخواست کے جواب میں کہاہے کہ فیس بک کے قواعد و ضوابط کی نہیں بلکہ مقامی قانون کی خلاف ورزی پر اخبار کا صفحہ بلاک کیاگیا ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نے یہ صفحہ فیس بک پر بلا ک کروایاہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق فیس بک کی طرف سے سرینگر سے شائع ہونیوالے متعدد روزناموں کے فیس بک صفحات بلاک کئے جانے کے بعد فیس بک کی انتظامیہ سے رابطہ کیاگیا تھا جس کے جواب میں کہاگیا کہ مقامی انتظامیہ کے قوانین کی خلاف ورزی پر صفحات بلاک کئے گئے ہیں ۔اخبار کے ایڈیٹر ان چیف نے کہاہے کہ متعدد بار درخواستواں کے باوجود کشمیر ہوریزون کا فیس بک پر صفحہ ان بلاک نہیں کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے مقامی انتظامیہ کی کسی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی اور قابض انتظامیہ کو اس بارے میں اپنی پالیسی سے اخبارات کا آگاہ کرنا چاہیے ۔