کالعدم تحریک طالبان حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر خواژے عرف چمتو دو ساتھیوں سمیت بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے

پیر 31 دسمبر 2018 22:58

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2018ء) کالعدم تحریک طالبان حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر خواژے عرف چمتو دو ساتھیوں سمیت بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھماکہ اتوار کے روز شمالی وزیرستان تحصیل دتہ خیل ہار تنگی کے علاقہ میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں خواژے عرف چمتو ولد حکیم خان سکنہ ہار تنگی مچہ دتہ خیل ، خانجری سکنہ خارسین گرویک اور لاڑم سکنہ زوئی سیدگی نامی مبینہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں تینوں شدت پسند آپریشن عضب کے بعد داعش میں شامل ہوئے تھے دھماکے کے حوال سے متضاد اطلاعات آ رہی ہیں کہ بارودی مواد خود نصب کیا گیا تھا جبکہ یہ بھی اطلاعات آ رہی ہیں کہ دو گروپوں کے درمیان اختلافات چلے آ رہے ہیں جو مخالف گروپ نے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا ۔