ممتاز اور بزرگ شاعر،ادیب ، ماہر خوشحالیات ،محقق اور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر اقبال نسیم خٹک کی وفات پر اکادمی ادبیات پشاورکی تعزیتی اجلاس

جمعہ 4 جنوری 2019 22:59

پشاورا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2019ء) اکادمی ادبیات پاکستان پشاور میں ایک ہنگامی تعزیتی اجلاس زیر صدارت سید ولی خیال مہمند سابقہ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر اکادمی ادبیات پاکستان پشاور منعقد ہوا جس میں پشتو اور اردو کے معروف علمی و ادبی شخصیت ،ماہر خوشحالیات،ممتاز محقق،مقبول شاعر،سینئر نثر نگار،مترجم،مصنف اور پشتو زبان و ادب کے پہلے پی ایچ ڈی سکالرپروفیسر ڈاکٹر اقبال نسیم خٹک کی اچانک وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیااور انکی وفات کو زبان و ادب کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا گیا اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے علاوہ دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات پر فائز کرے اور ان کے پسماندگان کو صبر اور استقامت کے ساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اجلاس میں خان بادشاہ نصرت،قیس افریدی ،پروفیسر اسحاق وردگ، الیاس ٹلوال،گلزادہ کوثر، ارشد اقبال ایڈوکیٹ،محمدجبار جبار، خان بہادر عرف زاہد خٹک،امجد علی خادم ، سلیم بنگش ،پروفیسر اسیر منگل ، محمد علی خان،سرتاج خان اور صلاح الدین نے شرکت کی دریں اثنا اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے چیرمین سید جنید اخلاق اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میںپروفیسر ڈاکٹر اقبال نسیم خٹک کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہی-