راولاکوٹ، حامد میر کی کشمیریت جاگ اُٹھی،

لخت جگر کے ولیمہ میں کشمیر ی لیڈر محمد یاسین ملک، کی چھ سالہ بے وطن بیٹی رضیہ سلطانہ کو مہمان خصوصی بنا دیا

منگل 8 جنوری 2019 22:57

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2019ء) حامد میر کی کشمیریت جاگ اُٹھی ۔ لخت جگر کے ولیمہ میں کشمیر ی لیڈر محمد یاسین ملک، کی چھ سالہ بے وطن بیٹی رضیہ سلطانہ کو مہمان خصوصی بنا دیا ۔ سنیئر صحافی حامد میر کے بیٹے عرفات میر کی دعوت ولیمہ میں جہاں سابق صدر پاکستان آصف زرداری ، سابق وزراء اعظم پاکستان چوہدری شجاعت ، شاہد حاقان عباسی ، سابق چیئر مین کشمیر کمیٹی فضل الرحمان ، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سمیت غیر ملکی سفیروں ، سیاست دانوں ، صحافیوں اور دیگر مکاتب فکر کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وہاں حامد میر نے جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک کی اکلوتی چھ سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کو سب پر ترجیح دیتے مہمان خصوصی بنایا ، واضح رہے کہ حامد میر کے والد پروفیسر وارث میر (مرحوم ) مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے آئے تھے اور حامد میر کے نانا ڈاکٹر غلام احمد جراح( مرحوم ) بھی مقبوضہ جموں سے ہجرت کر کے آئے تھے اور وہ اُن لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے بابائے قوم محمد مقبول بٹ شہید کے ساتھ مل کر جموں کشمیر کی آزاد ی کے لیے نئے سرے سے تحریک شروع کی ، حامد میر نے اپنی زندگی کی اس بڑی خوشی میں رضیہ سلطانہ کو مہمان خصوصی بنا کر باپ اور دادا کی ارواح کو تسکین پہنچائی اور ساتھ کشمیر یت بھی زندہ کی یو ناٹیئنڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن ( یکجا) کے کنوئینر آصف اشر ف نے اس اقدام پر حامد میر کا شکریہ ادا کیا۔