Live Updates

صحافی کے کرتار پور بارڈر سے متعلق سوال پر نوجوت سنگھ سدھو کی وزیراعظم عمران خان سے محبت چھلک پڑی

وزیر اعظم عمران خان اونچے اور سچے آدمی ہیں کبھی بھی مہربانی کرکے جتاتے نہیں ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 10 جنوری 2019 20:54

صحافی کے کرتار پور بارڈر سے متعلق سوال پر نوجوت سنگھ سدھو کی وزیراعظم ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10 جنوری 2018ء) : نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم عمران خان کو اونچا اور کھرا آدمی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق 28 نومبر کو وزیراعظم عمران نے ضلع نارووال کے علاقے کرتارپور میں قائم گردوارا دربار صاحب کو بھارت کے شہر گورداس پور میں قائم ڈیرہ بابا نانک سے منسلک کرنے والی راہداری کا سنگِ بنیاد رکھا۔گوردوارہ کرتار صاحب پر کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سمیت وفاقی وزراء ،ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار ،ْبھارتی وفد، مختلف ممالک کے سفارتکار اور عالمی مبصرین بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں بھارتی وزیر ہرسمرت کور، ایچ ایس پوری، نوجوت سنگھ سدھو موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جذباتی مناظر بھی نظر آئے ، وہاں موجود سکھ کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے جن کی آنکھوں میں 70 سال کی چھپی پیاس آنسو کی صورت میں ظاہر ہوئی۔ایک جانب پاکستان حکومت تو کرتار پور بارڈر کو کھولنے کے لیے مکمل تیاریاں کر چکی ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں دکھا رہی۔

اس حوالے سے جب ایک صحافی نے نوجوت سنگھ سدھو سے سوالات کئیے تو انہوں نے بہت تفصیلی جوابات دئیے۔اس موقع پر صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپکا پاکستانی وزیر اعظم سے کوئی رابطہ ہوا ہے جس پر انہوں نےکہا کہ میرا انکا ایک دو دن نہیں بلکہ 15 سے 20 برسوں کا تعلق ہے میرا رابطہ ہوتا رہتا ہے۔اس پر صحافی نے کہا کہ کیا آپ کو کبھی پاکستانی وزیر اعظم نے جتایا نہیں کہ ہم نے تو سارا کام کر دیا ہے اور آپکی حکومت نے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا۔اس پر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اونچے اور سچے آدمی ہیں کبھی بھی مہربانی کرکے جتاتے نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات