Live Updates

تحریک انصاف کے ناقد سینئر صحافی نے شہباز شریف کی جانب سے این آر او مانگے جانے کی تصدیق کردی

فواد چوہدری سچ کہہ رہے ہیں، شریف خاندان کے افراد کو واقعی ریلیف دیا جا رہا ہے، جبکہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ بھی وزیراعظم کی مرضی کیخلاف کیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 جنوری 2019 14:42

تحریک انصاف کے ناقد سینئر صحافی نے شہباز شریف کی جانب سے این آر او مانگے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری2019ء) تحریک انصاف کے ناقد سینئر صحافی نے شہباز شریف کی جانب سے این آر او مانگے جانے کی تصدیق کردی، بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری سچ کہہ رہے ہیں، شریف خاندان کے افراد کو واقعی ریلیف دیا جا رہا ہے، جبکہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ بھی وزیراعظم کی مرضی کیخلاف کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ناقد کے طور پر مشہور پاکستان کےایک معروف سینئر صحافی نے تصدیق کی ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے این آر او مانگا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا یہ دعویٰ درست ہے کہ مسلم لیگ ن خاص کر شریف خاندان نے اپنی جان بخشی کیلئے این آر او مانگا ہے۔

(جاری ہے)

سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے معاملات طے پا رہے ہیں، جبکہ شریف خاندان کے افراد کو بہت حد تک ریلیف فراہم بھی کر دیا گیا ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ بھی وزیراعظم کی مرضی کیخلاف کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نہ تو شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کیلئے راضی تھے، نہ ہی وہ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے حق میں تھے۔ تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم کی ناپسندیدگی کے باوجود شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بھی بنایا، جبکہ ان کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کیے۔ دوسری جانب نواز شریف کو بھی ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ مریم نواز، پرویز رشید اور ن لیگ کے ایسے دیگر رہنما جو سخت موقف رکھنے کیلئے مشہور ہیں، ان کی خاموشی واضح ثبوت ہے کہ این آر او کیلئے معاملات طے پا رہے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات