ایم ایس ایف این ضلع باغ کی تنظیم سازی مکمل کر دی گئی

جس کے مطابق سردار عامر مشتاق صدر نامزد چوہدری سہراب احمد جنرل سیکرٹری ثاقب منہاس مرکزی نائب صدر نامزد کر دیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 جنوری 2019 14:00

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2019ء) ایم ایس ایف این ضلع باغ کی تنظیم سازی مکمل کر دی گئی جس کے مطابق سردار عامر مشتاق صدر نامزد چوہدری سہراب احمد جنرل سیکرٹری ثاقب منہاس مرکزی نائب صدر نامزد کر دیا گیا اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن مرکزی صدر ایم ایس ایم آزاد کشمیر سید غضنفر علی شاہ نے جاری کیا ایم ایس ایف این کے کارکنان میں شدید خوشی کی لہر دوڑ گئی کے ایک نظریاتی کارکن کو اس عہدے پر نامزد کیا گیا یاد رہے کہ سردار عامر مشتاق کالج کے سابق جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ سابق سپیکر آزادکشمیر اسمبلی میجر ایوب شہید کے پوتے اور حقیقی جانشین بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلع باغ کے تمام سینئر کارکنان; نے سردار عامر مشتاق کو صدر نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ باغ کے اندر ایم ایس ایف کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے اسی محنت اور لگن کے ساتھ جماعت کے لئے کام کریں گے اس موقع پر سردار عامر مشتاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مرکزی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اہم ذمہ داری سے نوازا انشاءاللہ میں قائدین کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے جماعت کی مضبوطی کے لیے بھرپور کام کروں گا اور انشاءاللہ چند روز میں باقی تنظیم مکمل کرکے باقاعدہ کام شروع کریں گے میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اللہ نے مجھے اس ذمہ داری کے لئے چنا صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادر وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میر اکبر خان صدر ایم ایس ایف این آزاد کشمیر سید غضنفر علی شاہ اور اپنی تمام سینئر قیادت کا تہہ دل سے مشکور ہوں میں ضلع باغ کی تمام سینئر قیادت ایم ایس ایف این کے تمام دوستوں کا بھی مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا میں عہد کرتا ہوں کہ ایم ایس ایف این کی مضبوطی کے لئے اپنے قائدین کے پیغام کو میاں محمد نواز شریف; اور راجہ محمد فاروق حیدر کے ویژن کو آگے لے کر چلوں گا۔