Live Updates

معروف صحافی روف کلاسرا نے وزیر اعظم کو کھری کھری سنا دیں

شہباز شریف کو پی اے سی کا چئیرمین بنا کر ایسے ٹوئیٹس کا کوئی فائدہ نہیں،روف کلاسرا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 15 جنوری 2019 18:29

معروف صحافی روف کلاسرا نے وزیر اعظم کو کھری کھری سنا دیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2019ء) معروف صحافی روف کلاسرا نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے ٹوئیٹس کو بے فائدہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اس وقت مشکلات کا شکار ہے ،ایک جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں جیل کاٹ رہے ہیں جبکہ شہباز شریف بھی صاف پانی کیس اور آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں جیل میں موجود ہیں۔

جعلی کیسسز میں بنی جے آئی ٹی نے پیپلز پارٹی اور اس کے رہنماوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے،اس ساری صورتحال میں اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں ایک بار پھر قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقاتوں کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ قربتیں دیکھنے کے بعد آج وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ جو شخص عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو اسے قومی خزانے کو لوٹنے کا حق مل جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ
انہوں نے اپوزیشن پر یہ بھی الزام لگایا کہ اپوزیشن حکومت کو دباو میں لا کر این آر او لینا چاہتی ہے۔اس ٹوئیٹ پر معروف صحافی روف کلاسرا ،وزیر اعظم عمران خان پر برہم ہو گئے ۔
انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو پی اے سی سربراہ بنانے بعد این اراو نہ دینے کے دعوے اور ایسے ٹوئیٹس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب پھر آپ اسٹینڈ لیتے اور کرپشن پر جیل میں قید شہباز شریف کو پی اے سی چیرمین نہ لگاتے۔آپ شہباز شریف کو چیرمین لگا سکتے تھے سو لگا دیا۔باتیں کرنا اسان،عمل مشکل۔این آر او اور کیا ہوتا ہے؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات