Live Updates

زرداری تو زرداری ہے ،جس کو دولت پیاری ہے

پہلے اسمبلی اجلاس میں آصف زرداری کے قدموں میں بیٹھنے والے عامر لیاقت نے سابق صدر کی کرپشن پر نظم لکھ ڈالی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 15 جنوری 2019 21:58

زرداری تو زرداری ہے ،جس کو دولت پیاری ہے
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 جنوری 2019ء) :پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے آصف زرداری پر لفظی وار،سابق صدر کی کرپشن پر نظم لکھ ڈالی۔تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ نے جہاں پیپلز پارٹی کے لیے مسائل کا انبار کھڑا کر دیا ہے وہیں سندھ حکومت کا وجود بھی خطرے سے دوچار ہوچکا ہے۔جے آئی ٹی کی رپورٹ نے آصف زرداری ، فریال تالپور، بلاول بھٹو، مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے نامی گرامی رہنماوں کے لیے مسائل کھڑے کر دئیے ہیں۔

اس رپورٹ میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو بھی جعلی اکاونٹس میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے سندھ میں تبدیلی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔سندھ میں تبدیلی کا ٹاسک وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو مل چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس ساری صورتحال سے پیپلز پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے سیاسی بیان بازی سے ہٹ کر وزیر اعظم عمران خان پر ذاتی حملے شروع کر دئیے ہیں بالخصوص وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ اچھی سیاسی روایت نہیں ہے۔

اس ساری صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان کے باوفا دوست اور پارٹی رہنماوں نے پیپلز پارٹی کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس طرح کے ذاتی حملوں سے باز رہے ۔بالخصوص عامر لیاقت اس حوالے سے پیش پیش ہیں ۔آج انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
وہ عامر لیاقت جو اسمبلی کے پہلے سیشن میں سابق صدر آصف زرداری کے قدموں میں بیٹھے گئے تھے ،آج انکی کرپشن پر نظمیں لکھ رہیے ہیں۔انہوں نے ''زرداری تو زرداری ہے'' کے عنوان سے نظم لکھ ڈالی۔انہوں نے سابق صدر کی کرپشن پر بات ہوئے انکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات