آزادکشمیر اسمبلی کے نو منتخب ڈپٹی سپیکر سردار عامر الطاف خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 15 جنوری 2019 23:52

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) منگل کی سہ پہر آزادکشمیر اسمبلی کے نو منتخب ڈپٹی سپیکر سردار عامر الطاف خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنے آفس چیمبر میں تشریف لائے قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ کے اسٹاف سمیت ان کے حلقہ انتخاب سے بڑے پیمانے پر تشریف لانے والے راہنمائوں کارکنان اور سپورٹرز نے انہیں ڈپٹی سپیکر اسمبلی کا چارج سنبھالنے پر چیمبر میں آ کر مبارک باد دی اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ پاک پاکستان کو استحکام دے کشمیری عوام کو آزادی کی نعمت دے اور دین اسلام پر ہم سب کو چلنے کی توفیق عطا کرے اور ڈپٹی سپیکر کی حیثیت سے سردار عامر الطاف کو ایوان چلانے میں غیر انبدارانہ رول ادا کرنے کی توفیق عطا کرے انہوں نے سابق وزیر حکومت / مشیر وزیر اعظم آزادکشمیرسردار خان بہادر خان کی خدمات کو بھی سہراتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک سردار عامر الطاف خان کو سردار خان بہادر خان مرحوم کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا ے تاکہ ایوان کے وقار اور عوامی مسائل حل کرنے میں وہ اپنا مثبت کردار ادا کریں۔