وزیراطلاعات مشتاق منہاس کا سردار عامر الطاف کو ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

بدھ 16 جنوری 2019 15:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے سردار عامر الطاف کو قانون ساز اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ سردار عامر الطاف پارلیمانی روایات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے اس موقع پر ان کے حلقہ انتخاب پونچھ کے عوام کو بھی مبارکباد دی-