لیگی رہنما جاوید لطیف نے اپوزیشن اتحاد کا مقصد واضح کر دیا

ہمارااتحاد پارلیمنٹ پرحملے اوروزیراعظم کوگرانےکےلیےنہیں بلکہ مہنگائی اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے بنا ہے۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 16 جنوری 2019 21:32

لیگی رہنما جاوید لطیف نے اپوزیشن اتحاد کا مقصد واضح کر دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 جنوری 2019ء) :مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہمارااتحاد پارلیمنٹ پرحملے اوروزیراعظم کوگرانےکےلیےنہیں بلکہ مہنگائی اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے بنا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اس وقت مشکلات کا شکار ہے ،ایک جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں جیل کاٹ رہے ہیں جبکہ شہباز شریف بھی صاف پانی کیس اور آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں جیل میں موجود ہیں۔

جعلی کیسسز میں بنی جے آئی ٹی نے پیپلز پارٹی اور اس کے رہنماوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے،اس ساری صورتحال میں اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں ایک بار پھر قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں آصف زرداری نے میثاق جمہوریت نئے سرے سے کرنے کی بات کی سابق صدرکا موقف تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ دیگر جماعتوں کو بھی اس میثاق جمہوریت میں شامل کیا جائے جبکہ سینٹ میں اکثریت کو حکومت کے خلاف استعمال کرتے ہوئے منی بجٹ میں حکومت کو ریلیف نہ دینے کی تجویز دی گئی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اہم معاملات پراپوزیشن کی بنائی گئی کمیٹی غورکرے۔کمیٹی متفقہ تجاویزمرتب کرےتولائحہ عمل بنانےمیں آسانی ہوگی۔ حکومتی اراکین نے اس کو کرپشن بچاو گٹھ جوڑ قرار دیا تھا جبکہ سییاسی پنڈت اسے حکومت گرانے کی تیاری قرار دے رہے تھے تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے واضح انداز میں پیغام دیا ہے کہہمارااتحاد پارلیمنٹ پرحملے اوروزیراعظم کوگرانےکےلیےنہیں بنا۔یہ اتحاد مہنگائی اورعوام کی مشکلات ختم کرنے کےلیےقائم ہواہے۔انکا کہنا تھا کہ مارا موقف وہی ہے جو نواز شریف کاہے۔کیا علیمہ خان کے لیے بھی جے آئی ٹی نہیں بننی چاہیے