ْپورا ملک سن لے،سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران پانچ سال نکال لیں،آصف علی زر داری کا دعویٰ
جمعرات 17 جنوری 2019 16:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ زمین ختم ہوگئی، اب یہ چاہتے ہیں کہ گیس اور ذخائر لے لیں، ہمیں اتنا دیوار سے مت لگاؤ کہ عوام میرے ہاتھ میں نہ رہیں، سندھ کے عوام بہت باشعور ہیں۔
سابق صدر نے کہاکہ آپ کے الیکشن کو ملک میں کوئی نہیں مانتا، یہ نہ عوام سے آئے ہیں نہ ان کا عوام میں دوبارہ جانے کا ارادہ ہے، آپ کو علم ہی نہیں ڈالر اوپر جارہا ہے، اب سلیکٹڈ وزیراعظم بن ہی گئے ہو تو کچھ سیکھ لو۔ سابق صدر نے کہاکہ سیکھنے میں تو اتنا وقت نہیں لگتا ۔آصف زرداری نے پیشگوئی کی کہ پورا پاکستان سن لے، عمران خان پانچ سال نہیں نکال سکتے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان سب کو ہم سنبھال لیں گے اور سب کا مقابلہ کرلیں گے۔سابق صدر نے کہاکہ اتنا دیوار سے مت لگائو پھر عوام میرے ہاتھ میں نہیں رہیں گے ، غریب آدمی ہاتھ اٹھاکر آپ کو بد دعا دے رہا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ آپ نے آتے ہی ہر چیز کی قیمت پچاس فیصد بڑھادی ،ظالمو ہم تو مہینہ مہینہ پہلے نظر رکھتے تھے ڈالر کہاں جائیگا ۔ سابق صدر زرداری نے کہا کہ ان کا عوام سے واسطہ ہی نہیں ، تھوڑا سا وزیراعلی سندھ تعاون کرلیں تو میں صوبے میں اور نوکریاں دے سکتاہوں ، عوام کے دل میں کوئی خوف نہیں ہونا چاہئے، ہم ان کو اکیلے ہی دیکھ لیں گے۔سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ڈالراوپرجا رہا ہے اورحکومت کو علم ہی نہیں، بجلی کا ایک پیسہ بڑھانے کیلئے مجھے میرا منسٹرفون کرتا تھا انہیں پتہ ہی نہیں، مجھے کسی نے نہیں کہا تھا کہ بلوچستان سے معافی مانگو مگر میرے ضمیر نے کہا کہ معافی مانگو میں نے مانگ لی۔انہوں نے اپنے دور حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ڈالر پر نظر رکھتے تھے اور بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے مجھے فون کیا جاتا تھا تو میں انکار کردیتا تھا کہ ہم خسارے سے گزارا کرلیں گے۔آصف زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے لوگ آپ کے الیکشن کو مانتے ہیں ایسا نہیں ہے۔ سابق صدر نے کہاکہ ہم نے حکومت چلائی، ملک بنایا اور ایسے کام کیے جو کسی نے سوچے بھی نہیں تھے۔انہوںنے کہاکہ جتنے اسکینڈل اب نکل رہے ہیں مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ یہ اسکینڈل چھپائے کہاں گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.