دبئی فلیٹس کیس، علیمہ خان کو جرمانہ ادا کرنے کی مہلت ختم
ایف بی آر کو جرمانے کی رقم کا انتظار، علیمہ خان نے 25 فیصد جرمانہ ادا کر کے باقی رقم تاحال ادا نہیں کی
مقدس فاروق اعوان منگل 22 جنوری 2019 11:48
(جاری ہے)
علیمہ خان نے ٹیکس کی ادائیگی کے لیے ایف بی آر سے 13 جنوری تک کی مہلت طلب کی تھی۔
اب جرمانہ ادا کرنے کی مہلت ختم ہو گئی ہے اور ایف بی آر کو انتظار ہے کہ کب علیمہ خان مکمل جرمانہ اداکریں گی۔یاد رہے کہ نئے سال کے آغاز پر سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں اور اکاؤئنٹس کیس کی سماعت ہوئی۔۔دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے استفسار کیا کہ کیا علیمہ خان نے رقم ادا کر دی ہے؟ ہم نے علیمہ خان کو کتنا وقت دیا تھا؟ جس پر ممبر ٹیکس ایف بی آر نے چیف جسٹس کو بتایا کہ علیمہ خان 13جنوری تک پیسے جمع کروا سکتی ہیں۔ چئیرمین ایف بی آر نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن کو 29.4 ملین روپے ادا کرنے ہیں اور ان کے پاس 13جنوری تک رقم ادا کرنے کا وقت ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نیو جرسی میں اپنے اثاثوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام جھوٹی خبروں اور الزامات کو مسترد کرتی ہوں۔ مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ میرے اثاثے غیرقانونی اور شوکت خانم اسپتال کی خیرات کے پیسے سے خریدے گئے ہیں جب کہ شوکت خانم خیراتی اسپتال ہے جو میری مرحومہ والدہ کی یاد میں بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کو ملنے والے چندے کی آڈٹ نامور عالمی فرم سے کروائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بیرون ملک اثاثے جائز ذرائع اور ظاہر کاروباری آمدن سے بنائے ہیں جس میں میری اپنی آمدن اور شوہر کے اثاثوں سے بننے والی جائیداد شامل ہے جب کہ میں گذشتہ 20 سال سے ٹیکسٹائل میں کامیاب کاروبار کر رہی ہوں۔میرے ٹیکسٹائل کے خریدار عالمی سطح پر موجود ہیں جب کہ میری سالانہ ایکسپورٹ آرڈر تقریباً دو ارب روپے کی ہوتے ہے، جس میں سے میں ملکی معیشت میں بھی حصہ ڈالتی ہوں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.