کراچی میں رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کو ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 28 جنوری 2019 15:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2019ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہاکہ رواں ہفتے 30 اور 31 جنوری کو شہر میں بارش کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں بدھ اور جمعرات کو ہلکی بارش ہوگی،جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکوکم سے کم درجہ حرارت12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا، ہوائیں 8 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :