الیکشن کمیشن ،لیگی ایم این اے چوہدری عابد کی ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افسر کیخلاف درخواست خارج

دو بار جرمانے کا نوٹس دوہرایا جائے تو رکن اسمبلی نااہل ہو سکتا ہے، چیف الیکشن کمشنر سر دار رضا کے ریمارکس

جمعرات 31 جنوری 2019 19:59

الیکشن کمیشن ،لیگی ایم این اے چوہدری عابد کی ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افسر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 71 گجرات سے مسلم لیگ (ن)کے منتخب ایم این اے چوہدری عابد رضا کی ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افسر کیخلاف درخواست خارج کر دی ہے۔ جمعرات کو این اے 71 گجرات سے ایم این اے چوہدری عابد رضا کی ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افسر کیخلاف درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔

درخواست گزار چوہدری عابد رضا کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ سماعت کے دور ان ممبر کے پی مسز ارشاد قیصر نے کہا کہ آپ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پولیس اور ڈی ایم او نے جرمانہ کیا۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ 10 ہزار روپے جرمانے پر کیا ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افسر ریکارڈ غائب کریگا،ممبر کے پی مسز ارشاد قیصر نے کہاکہ جون اور جولائی میں آپ کے خلاف 32 ایف آئی آر درج ہیں۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ہم مانیٹرننگ افسر کو بھی (آج) جمعہ کو طلب کر کے تحریری جواب بھی طلب کر سکتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ اگر دو بار جرمانے کا نوٹس دوہریا جائے تو رکن اسمبلی نااہل ہو سکتا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ شیڈول فور کی بات سامنے آ گئی اور دو، دو بار خلاف ورزی کی گئی۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ میں شیڈول فور کے جتنے مقدمات تھے خارج ہو گئے۔

وکیل درخواستگزار نے کہاکہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل بھی راضی نامے کی بنیاد پر خارج کر دی گئی،وکیل درخواستگزار نے کہا کہ جرمانے صرف پینافلیکس کی بنیاد پر لگائے گئے بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے NA-71گجرات سے منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کی درخواست خارج کر دی-