Live Updates

پنجاب آرٹ، کرافٹ اور آرکیٹکچر کونسل کا اجلاس،پنجاب آرٹ، کرافٹ اور آرکیٹکچرکونسل کے اغراض و مقاصد اور لائحہ عمل پر مشاورت

ریاست کی ترقی میں فنون لطیفہ کے تمام شعبے کلیدی کردار کے حامل ہیں، کونسل کے قیام کا مقصد آرٹسٹوں کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ہے‘فیاض الحسن چوہان

ہفتہ 2 فروری 2019 17:25

پنجاب آرٹ، کرافٹ اور آرکیٹکچر کونسل کا اجلاس،پنجاب آرٹ، کرافٹ اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) ترقی پسند معاشرے کے لئے فنون لطیفہ کی ترویج حکومتی ترجیح ہے، وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب سماجی و معاشرتی حسن کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے،آرٹسٹوں کا قومی ترقی میں کردار قابل ستائش ہے،آرٹ اینڈ کرافٹ کونسل کے قیام کا مقصدقومی ثقافتی زندگی کو خوبصورت بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان پنجاب آرٹ،کرافٹ اینڈ آرکیٹکچر کونسل کے تعارفی و مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کونسل کی چئیرپرسن عائشہ شاہ نواز اور تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی اور کونسل کو اپنی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی، انھوں نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کیلئے کام کرنا ہماری ترجیح ہے،جس کیلئے ہرسہولت فراہم کی جائے گی،کسی قسم کی رکاوٹ کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں ملک و قوم بھرپور ترقی کرئے،اس کام کیلئے ہم ماحول ساز گار بنا رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان اور وزیرا علیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ہم اپنا فعال اور متحرک کردار ادا کرنے میں پر عزم ہیں۔

اجلاس میں چیئرپرسن عائشہ شاہ نواز اور کونسل کے ممبران جن میں ڈاکٹر اعجاز احمد، آرایم نعیم، واصف علی خان، جمیل بلوچ، انس اسلم اور منیٰ ہارون شامل ہیں نے شرکت کی۔ عایشہ شاہ نواز نے اپنا لائحہ عمل جلد مرتب کر کے کونسل کے سامنے پیش کرنے کا عزم دہرایا۔ واضح رہے، پنجاب آرٹ،کرافٹ اینڈ آکیٹکچر کونسل سینئر ترین آرٹسٹوں پر مشتمل ہے جنہوں نے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کیاہے،آئندہ بھی یہ فنون لطیفہ جیسے اہم شعبے کے افراد سماج اور معاشرت میں بہتری لانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں برؤے کا ر لاتے رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات