Live Updates

ماضی کی کر پٹ حکومتوں کی پالیسوں نے صنعتوں کو ‘‘قبر ستانوں ‘‘میں بدل دیا ‘چوہدری محمد سرور

ملک میں گڈ گورننس ،انصاف آئین وقانون کی حکمرانی بھی قائم کی جا رہی ہے،غیر ملکی سر مایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سپورٹ فراہم کی جائیگی وزیر اعظم عمران خان (کل )غر یبوں کے ہیلتھ انشورنس پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر نے جا رہے ہیںفارماسیوٹیکل کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے وفاق اور پنجاب حکومت تمام اقدامات کو یقینی بنا ئیگی‘گورنر پنجاب کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 2 فروری 2019 18:37

ماضی کی کر پٹ حکومتوں کی پالیسوں نے صنعتوں کو ‘‘قبر ستانوں ‘‘میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ماضی کی کر پٹ حکومتوںکی پالیسوں نے صنعتوں کو ‘‘قبر ستانوں ‘‘میں بدل دیا ‘ہم ملک میں نہ صرف گڈ گورننس لا رہے ہیں بلکہ انصاف آئین وقانون کی حکمرانی بھی قائم کی جا رہی ہے،غیر ملکی سر مایہ کاروں کو پورے پاکستان میں مکمل تحفظ اور سپورٹ فراہم کی جائیگی ،سوموار کے روز وزیر اعظم عمران خان غر یبوں کے ہیلتھ انشورنس پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر نے جا رہے ہیں، غر یبوں کو بھی مفت طبی سہولتیں میسر آئیگی ،غر یبوں کو گھر ،صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں دینا حکومت کی اولین تر جیح ہے، سال 2018ء کے دوران پاکستانی فارماسیوٹیکل پروڈکٹس کی ایکسپورٹ میں36 ملین ڈالر اضافہ حکومت کی کامیاب پالیسوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے وفاق اور پنجاب حکومت تمام اقدامات کو یقینی بنا ئیگی۔

(جاری ہے)

وہ لاہور میں انڈس فارما کے نئے پر اجیکٹ کا افتتاح کر نے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر سندھ کے گور نرعمران اسماعیل ‘وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی ‘پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد اور ایم ڈی انڈس فارما زاہد سعید اور چیئر مین سعد اسماعیل سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بد قسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کی صنعتوں کی بحالی کیلئے صرف باتیں کیں ہیں عملی طور پر انکی کار کردگی زیر و رہی ہے اور ملک میں ہونیوالی بدترین لوڈشیڈ نگ ‘کر پشن اور بیڈ گورننس کی وجہ سے پاکستان کی صنعتیں تباہ ہوئیں مگر وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق موجودہ حکومت پاکستانی اور بیرون ملک سے آنیوالے سر مایہ کاروں کو نہ صرف مکمل سپورٹ کررہی ہیں بلکہ انڈسڑی کی بحالی کیلئے بھی تمام وسائل بیروکار لائے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر پاکستان کی صنعتیں آباد ہوں گی تو نہ صرف ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا بلکہ ملک سے ایکسپورٹ بڑھے گی اور ملک معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پہلی دن سے یہ پالیسی ہے کہ ہم نے ملک میں کسی بھی شعبے ناانصافی اورظلم کو برداشت نہیں کر نا بلکہ ہر حق دار کو اس کا حق دیا جائیگا اور اداروں میں سیاسی مداخلت کی بجائے اداروں کو آزاد اور مضبوط کر نا ہے ۔

گور نر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تحر یک انصاف نے مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا مگر ہم مایوس نہیں ہوئے بلکہ تمام چیلنجز کا بھر پور مقابلہ کر رہے ہیں اور ملک کو پائوں پر کھڑا کر نے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے بھی کوئی غلطی ہوسکتی ہے مگر قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ عوام کے مفادات کے تحفظ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا بلکہ عوام کوانکا دیا جائیگا اور ملک میں سب کو ایک صاف شفاف حکومت نظر آئیگی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ میں صنعتوں کاروں کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت کیساتھ ملکر ایک کمیٹی قائم کر دی ہے جسکی وجہ سے ہمارے صنعتوں کاروں کو مسائل کے حل کیلئے اسلام آبا د جانے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی ۔ وفاقی وزیرصحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تمام تیاریاں مکمل کر لیں ہیں جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان خود کر یں گے وزیر اعظم کا ویژن اس ملک میں لوگوں کودیگر شعبوں کی طر ح صحت کے شعبہ میں مکمل سپورٹ فراہم کر نا ہے اور نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام سے غر یبوں کو بھی مفت صحت کی سہولتیں میسر آسکے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات