شیخ رشید کی سیاست نالہ لئی جیسی ہو گئی ہے وہ جمہوریت چور ہیں، راناثناء اللہ

ہمیشہ سے ان کا روز گار شرفاء کی پگڑیاں اچھالنا رہا ہے ، اپنا قد بڑھانے کے لئے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف بیان دیتے ہیں شیخ رشید سے نجات مل جائے توجمہوریت صحت مند ہو جائے گی ،بیان

ہفتہ 2 فروری 2019 22:26

شیخ رشید کی سیاست نالہ لئی جیسی ہو گئی ہے وہ جمہوریت چور ہیں، راناثناء ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی سیاست نالہ لئی جیسی ہو گئی ہے وہ جمہوریت چور ہیں ہمیشہ سے ان کا روز گار شرفاء کی پگڑیاں اچھالنا رہا ہے وہ اپنا قد بڑھانے کے لئے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف بیان دیتے ہیں شیخ رشید سے نجات مل جائے توجمہوریت صحت مند ہو جائے گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز شیخ رشید کی جانب سے راناثناء اللہ کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے کے مطالبے کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کا پی اے سی میں خیر مقدم کروں گا انہوں نے کہا کہ بیماری پر سیاست پر سیات کرنا صرف شیخ رشید جیسے شخص کوہی زیب دیتا ہے ان کا تجربہ تو صرف پارلیمان پر لعنت بھیجنے کا ہے شیخ رشید کا معصوم کشمیریوں کے پیسوںسے جوا کھیلنے کا حساب اللہ کو دینا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید جمہوریت چور ہیں اگر ان سے نجات مل جائے تو جمہوریت صحت مند ہو جائے گی ساری زندگی شرفاء کی پگڑیاں اچھالنا ان کا روز گار رہا ہے شیخ رشید صرف چپٹراسی شہباز شریف اور نواز شریف کے بارے م؁ن بیان بازی اپنا قد بڑھانے کے لئے کرتے ہیں وہ پارلیمانی ریکارڈ چیک کر لیں تو انہیں شہباز شریف کے تجربے کا پتہ چل جا ئے گا