Live Updates

سی پیک کا کریڈٹ لینے والے طلال چوہدری "سی پیک" کا مطلب بھی نہ بتا سکے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کوریڈور کو کولی ڈور کہہ دیا، وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ہنسی چھوٹ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 فروری 2019 10:37

سی پیک کا کریڈٹ لینے والے طلال چوہدری "سی پیک" کا مطلب بھی نہ بتا سکے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت خارجہ پالیسی میں ناکام ہو گئی اور سی پیک میں بھی ان کی ناکامیاں سامنے ہیں۔جس پر پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری سے خارجہ پالیسی پر بحث کرنا نا مناسب سا لگتا ہے جس پر طلال چوہدری نے کہا کہ بات کا واجب نہ دینے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔

آپ کا اور میرا لیول ایک جیسا ہے ویسے بھی یہ ایک عام آدمی کا سوال ہے۔جس پر فواد چوہدری نے طلال چوہدری نے سوال کیا کہ سی پیک کا مطلب کیا ہے۔طلال چوہدری نے سی پیک کا ایسا مطلب بتایا کہ فواد چوہدری کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سی پیک کا نام ہم نے رکھا ہے اور اس کا مطلب ہے چائنا اکنامک کولی ڈور۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری سی پیک کا مطلب بھی نہ بتا سکے اور کوریڈو کو کولی ڈور کہہ دیا۔

جب کہ دوسری جانب وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پرکام تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں سے سماجی اقتصادی سرگرمیاں پیدا ہوں گی، منصوبے جلد مکمل کرنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔یہ بات انہوں نے گذشتہ ماہ پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق اجلاس کی صدارت میں کی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ پاکستان غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

اجلاس میں سی پیک منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ منصوبے کے تحت صنعتی زون ،زرعی سماجی اقتصادی ترقی پر بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم کو انفراسٹرکچراور گوادر کی ترقی سے متعلق بھی بتایا گیا۔واضح رہے پاکستان دنیا کے کئی بڑے ممالک کیلئے پرکشش ترین ملک بن گیا ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان شروع ہونے والے سی پیک منصوبے میں جہاں دنیا کا امیر ترین اسلامی ملک سعودی عرب شامل ہوگیا ہے، وہی دیگر کئی ممالک بھی اس منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان ہی ممالک میں ایک ملک قطر بھی ہے۔ قطر نے سی پیک کا حصہ بننے کی باقاعدہ درخواست کر دی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان نے بھی قطر کو مثبت اشارہ دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات