فریال تالپور کے خلاف اقامہ کیس کی سماعت

فیصلے تک عوامی عہدہ واپس لیا جائے. درخواست گزار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 15 فروری 2019 10:58

فریال تالپور کے خلاف اقامہ کیس کی سماعت
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری۔2019ء) سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورو دیگرکے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران خواجہ شمس الاسلام نے کہا کہ فیصلے تک فریال تالپور سے عوامی عہدہ واپس لیا جائے. تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپوراور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی.

عدالت میں سماعت کے دوران فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی سپریم کرٹ نے تشکیل دی تھی، درخواست سے جے آئی ٹی کا کوئی تعلق نہیں. وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فریال تالپور نے اپنے جواب میں اقامہ ظاہرنہیں کیا، ملک لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنائے گئے.

(جاری ہے)

خواجہ شمس الاسلام نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کی ہرگلی تباہی کی داستان سنا رہی ہے،21 جولائی 2014 کو اقامہ جاری ہوا جس کی 3 بارتوسیع ہوئی.

انہوں نے کہا کہ فریال تالپورنے جواب میں دبئی کے اثاثے بھی ظاہرنہیں کیے، شارجہ کا بینک اکاﺅنٹ بھی چھپایا گیا. خواجہ شمس الاسلام نے کہا کہ ہم مشکورہیں جوثبوت نہیں تھے وہ جواب میں انہوں نے جمع کرا دیے، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق کیس کا یہاں بھی اطلاق ہوتا ہے. وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قراردیا عوامی نمائندوں کوصادق وامین ہونا چاہیے، عدالت عظمیٰ قراردے چکی عدالتیں خاموش نہیں بیٹھ سکتیں.

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے اقامے کی درخواست پر 22 فروری کو سماعت ہوگی. وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قراردیا عوامی نمائندوں کوصادق وامین ہونا چاہیے، عدالت عظمیٰ قراردے چکی عدالتیں خاموش نہیں بیٹھ سکتیں. واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے اقامے کی درخواست پر 22 فروری کو سماعت ہوگی.