Live Updates

وزیر اعظم کے وژن اور کامیاب پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ‘ مسرت چیمہ

معتبر عالمی اداروں کی رپورٹس کے بعد اپوزیشن واویلا ترک کر کے مزید بہتری کیلئے تجاویز دے ‘ رکن پنجاب اسمبلی

جمعہ 15 فروری 2019 16:30

وزیر اعظم کے وژن اور کامیاب پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی کے نئے دور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور کامیاب معاشی و خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے،حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث دنیا میں پاکستان کا نہ صرف وقار بحال ہو رہا ہے بلکہ خطے کے استحکام میں اس کی جغرافیائی اہمیت کو تسلیم کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے معتبر اداروں کی رپورٹس کے مطابق آج کا پاکستان چھ ماہ قبل کے پاکستان سے کہیں زیادہ مستحکم اور مضبوط ہے۔حکومت نے محض چند ماہ میں خلیجی ممالک سے تعلقات میں بہتری سمیت کرتار پور راہ داری اور طالبان امریکہ مذاکرات جیسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جس سے دنیا میں پاکستان کا وقار بحال ہو رہا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان معیشت کی بحالی میں اہم سنگِ میل ثابت ہو گا اور پاکستان کی معیشت برق رفتاری سے ترقی کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معتبر عالمی اداروں کی رپورٹس کے بعد اپوزیشن اپنا واویلا ترک کر کے ملک کو آگے بڑھانے اور مزید بہتری کیلئے اپنی تجاویز دے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات