وزیراعظم آزادکشمیر کا قونصل جنرل عمران علی چوہدری کی دعوت پر بارسلونا قونصلیٹ آف پاکستان کا دورہ

ہفتہ 16 فروری 2019 15:07

وزیراعظم آزادکشمیر کا قونصل جنرل عمران علی چوہدری کی دعوت پر بارسلونا ..
بارسلونا /سپین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) وزیراعظم آزادجموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے قونصل جنرل عمران علی چوہدری کی دعوت پر بارسلونا قونصلیٹ آف پاکستان کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

قونصلیٹ آف پاکستان آمد پر وزیر اعظم کا پرتباک استقبال کیا گیااوروزیر اعظم کا قونصل خانے کے عملہ سے فرداً فردا ًتعارف کرایا گیا۔ وزیراعظم نے قونصل جنرل کے ساتھ کشمیری تارکین وطن کے مسائل اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اورسیز ایم ایل اے راجہ جاوید اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :