پہلی بار جڑواں شہروں کے لوگ شہر کی سڑکیں بند ہونے سے پریشان نہیں

یہ اقدامات سعودی ولی عہد کی حفاظت کے لیے کیے گئے ہیں ہمیں اس سے کوئی پریشانی نہیں، ہمیں ڈبل سواری کی بجائے ٹیکسی پر پیسہ خرچ کرنے پر کوئی پریشانی نہیں۔ شہریوں کا اظہارِ خیال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 فروری 2019 11:01

پہلی بار جڑواں شہروں کے لوگ شہر کی سڑکیں بند ہونے سے پریشان نہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2019ء) : جڑواں شہروں کے لوگ پہلی بار کسی کے مہمان کے آنے پر سیکورٹی اقدامات کی وجہ سے پریشان نہیں ہوئے۔تفصیہات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ سرکاری دورے پرپاکستان میں موجود ہیں جہاں آج اسلام آباد میں وہ مصروف ترین دن گزاریں گے۔سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے ہیں۔

لیکن اسلام آباد کے شہری دارالحکومت میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد پیشِ نظر سیکورٹی اقدامات سے پریشان نہیں دکھائی دیتے۔اسی حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر انتظار کرنے والے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے ہیوی ٹریفک کا راستہ روکا جانا عام سی بات ہے لیکن اس مرتبہ وہ اس فیصلے سے پریشنان نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے اس سرمایہ کاری سے ہم ٹرک والوں کا روزگار بڑھے گا اور اس کے ساتھ تیل کی قیمتوں میں بھی کم آئے گی۔اسلام آباد کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری جانے کی بجائے میں ٹیکسی پر پیسے خرچ کرنا چاہوں گا۔مجھے زیادہ پسے خرچ کرنے میں مسئلہ نہیں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ ملک کی قسمت بدل دے گا۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور میرا ماننا ہے وہ دوبارہ ہماری مدد کریں گے۔اس کے علاوہ بھی کئی شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں سیکورٹی اقدامات کی وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ یہ اقدمات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے کیے ہیں۔واضح رہے سعودی ولی عہد کے دورہ کے موقع پر جڑواں شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

د محمد بن سلمان کی آمد کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر وں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ144 نافذرہی ۔ ذرائع کے مطابق ایم آئی 17ہیلی کاپٹرز اور دولڑاکا طیارے بھی سیکورٹی کا حصہ رہے سی ون تھرٹی طیارہ بھی تیار رکھاگیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز تعینات رہی ۔

شہر اقتدار کے داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کی گئی اور عام شہریوں کے ریڈ زون میں داخلے پر پابندی رہی ، دورے کے دور ان جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس بھی مکمل بندرہی جبکہ ایکسپریس وے پر بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د آنے والوں کیلئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضروری قرار دیا گیا ۔