لاہور، پی پی 103 سے محمد جعفر کی نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور لیگی ایم پی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری

منگل 26 فروری 2019 20:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 103 سے (ن) لیگی ایم پی اے محمد جعفر کی نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان اور لیگی ایم پی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار سجاول کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ بابر عوان عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف ہے کہ (ن) لیگی ایم پی اے محمد جعفر جعلی ڈگری کی بنیاد پر پی پی 103 سے الیکشن لڑ کر صوبائی اسمبلی کا ممبر بنا۔لیگی ایم پی اے محمد جعفر نے کاغذات نامزدگی میں سال 2000 میں بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کا ریکارڈ لگایا ہے۔بابر اعوان ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ لیگی ایم پی اے محمد جعفر اس عرصہ کے دوران فیصل آباد جیل میں قید تھا۔جیل حکام نے بھی محمد جعفر کی بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کی تصدیق نہیں کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لیگی ایم پی اے کی ڈگری جعلی قرار ہونے کی بنیاد پر محمد جعفر کو ناہل قرارا دے۔پی پی 103 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا جائے۔