
کالعدم تنظیموں کیخلاف کاروائی کا مدارس ،مساجد سے کوئی تعلق نہیں‘متحدہ علماء بورڈ پنجاب
پاکستان کے 90 فیصد سے زائد مدارس و مساجد قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر کام کر رہے ہیں ،قومی ایکشن پلان کے تحت انتہاء پسندی ،د ہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کیخلاف بھرپور جدوجہد کی جائیگی ‘طاہر محمود اشرفی کی دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعرات 7 مارچ 2019 17:21
(جاری ہے)
اس موقع پر متحدہ علماء بورڈ کے کوارڈینیٹرعلامہ ضیاء الحق نقشبندی ، علامہ زبیر احمد ظہیر، پروفیسر ذاکر الرحمن ، علامہ محمد افضل حیدری ، مولانا سرفراز اعوان ، مولانا محمد علی نقشبندی ، عبید الرحمن ایڈووکیٹ ، مفتی مسعود الرحمن، مفتی ابو بکر اعوان، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا اسد اللہ فاروق و دیگر بھی موجود تھے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف عالمی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے انتہاء پسندی، دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے ، متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے تحت 250 سے زائد کتب ، رسائل ، جرائد اور 40 سے زائد خطبات کی سی ڈیز پر پابندی لگانے کی سفارش کی جا چکی ہے ، تمام مکاتب فکر کے علماء اور مدارس کی مشاورت کے بعد متحدہ علماء بورڈ کا ضابطہ اخلاق تیار کیا گیا ہے ، ایک سوال کے جواب میں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ نہ پاکستان میں کسی کو مداخلت کرنے دی جائے ، نہ ہی پاکستان سے کوئی دوسرے ملک میں مداخلت کرے ، پاکستان کے 90 فیصد سے زائد مدارس و مساجد قانون اور آئین کے دائرہ میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں، مدارس اور مساجد کی رجسٹریشن کے حوالے سے زیر بحث معاملات بھی بہت جلد حل کر لیے جائیں گے ، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی واضح ہدایات ہیں کہ مساجد اور مدارس کیلئے سہولتیں پیدا کی جائیں۔ متحدہ علماء بورڈ پنجاب میں تمام مسالک کی نمائندگی موجود ہے اور حکومت پنجاب کی جانب سے جید شخصیات کو ا س کا ممبر بنایا گیا ہے ، متحدہ علماء بورڈ میں عددی تناسب ماضی کی طرح کیا گیا ہے ، بین المسالک ہم آہنگی کے قیام کیلئے کام کرنے کی جتنی ضرورت آج ہے وہ شاید پہلے کبھی نہ تھی ۔ ایک اور پوچھے گئے سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر سے نفرت انگیز، شر انگیز حامل لٹریچر کی اشاعت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی ۔ نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو مد نظر رکھتے ہوئے نفرت کا حامل لٹریچر تحریر کرنے والوں ، اس کی اشاعت کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کاروائی یقینی بنائی جائے گی، متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے ممبران صوبہ میں انسانیت کی تعظیم ، محبت ، اخوت کے پیغام کو عام کرنے والوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، پاکستان بھر کے علماء و مشائخ سپہ سالار قوم جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان کوا پنے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کا مدارس و مساجد سے کوئی تعلق نہیں ہے پاکستان کے 90 فیصد سے زائد مدارس و مساجد قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر کام کر رہے ہیں اور مدارس و مساجد کے رجسٹریشن کے معاملات بھی جلد حل کر لیے جائیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان کی واضح ہدایات ہیں کہ مساجد و مدارس کیلئے سہولتیں پیدا کی جائیں اور مدارس اور مساجد کیلئے مشکلات کو ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے فیصلوں پر عمل کیلئے ضلع ، تحصیل اور ڈویژن کی سطح پر بھی تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ علماء و مشائخ سے رابطوں کا نظام مؤثر بنایا جائے گا اور متحدہ علماء بورڈ کے دفتر میں علماء و مشائخ اور مذہبی قائدین کیلئے رابطہ دفتر قائم کیا جا رہا ہے اور حکومت اور علماء و مشائخ کے درمیان رابطے کے فقدان کو ختم کیا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جارحیت کے خلاف عالم اسلام کے مقتدر علماء و مشائخ رابطہ میں ہیں اور ہر ہر لمحہ پاکستان کیلئے نہ صرف دعا گو ہیں اگر ضرورت پڑی تو وہ پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ ہوں گے۔
مزید قومی خبریں
-
برطانوی اور یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملے، پاکستانی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی صورتحال معمول کے مطابق برقرار
-
صفائی کے عالمی دن کا مقصد زمین کو کچرے اور آلودگی سے پاک کرنا ہے، گورنر سندھ
-
گورنر سندھ نے کمشنر کراچی اور ڈی جی ایس بی سی اے سے گھر کی چھت گرنے کی رپورٹ طلب کرلی
-
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑاجنسی اسکینڈل، ملزم نے عدالت میں جرم قبول کرلیا
-
صفائی کے عالمی دن پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پیغام
-
مراد علی شاہ کی پاکستان اور سعودی عرب کو نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد
-
وزیراعلیٰ سندھ کا میر مرتضیٰ بھٹو کی 29ویں برسی پر شہید کو خراج عقیدت
-
صاف ستھرا ماحول برقراررکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مراد علی شاہ
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پاکستان اور سعودی عرب کو نئے دفاعی معاہدے پر مبارکباد
-
وزیراعلی کی ہدایت پرگجرات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے رات بھر مسلسل آپریشن، شہر صاف
-
سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹرپروگرام کا دوسرا فیز، پنجاب 9500 ہائی پاور ٹریکٹرزکیلئے قرعہ اندازی
-
وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر ڈویلپمنٹ اتھارٹیوں میں ٹیپا کی طرز پر ایجنسیاں قائم کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.