Live Updates

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزیر مملکت داخلہ شہریارآفریدی سے ملاقات

سعودی سفیر نے وزیر داخلہ کو سعودی عرب میں پاکستانی زائرین اور پاکستانی ورکرز کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی

جمعرات 7 مارچ 2019 21:47

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزیر مملکت داخلہ شہریارآفریدی سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2019ء) سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے جمعرات کو یہاں وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ شہریارخان آفریدی کے ساتھ ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے وزیر داخلہ کو سعودی حکومت کی جانب سے سعودی عرب میں پاکستانی زائرین اور پاکستانی ورکرز کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پاک۔

سعودی عرب تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنس محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کی مضبوطی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ خوشی ہے کہ پرنس محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کا مسلم امہ کیلئے وڑن ایک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کا پاک، بھارت کشیدگی ختم کرنے میں نمایاں کردار ہے۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنس محمد بن سلمان کا حرم شریف میں توسیع کا پراجیکٹ زائرین اور حاجیوں کیلئے عبادات میں سہولت اور آسانیاں پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرنس محمد بن سلمان نے دورہ بھارت اور ایشیا کے دوران پاکستان کا مقدمہ لڑا۔ پاکستانی قوم ولی عہد کی شکرگزار ہے۔ سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتا ہوں، پاکستان میں جو عزت اور محبت ملی بیان نہیں کرسکتا۔۔۔۔۔ -19/--334
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات