Live Updates

نواز شریف کی صحت بگڑ گئی تو ذمہ دار کون ہوگا؟

سینئیر تجزیہ نگار سہیل وڑائچ نے اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو میں حکومت کو اہم مشورہ دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 مارچ 2019 16:02

نواز شریف کی صحت بگڑ گئی تو ذمہ دار کون ہوگا؟
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 مارچ 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت ایک بار پھر موضوع بحث اس حوالے سے کئی سینئیر تجزیہ نگار اپنی رائے دے رہے ہیں۔معروف صحافی و سینئیر تجزیہ نگار سہیل وڑائچ نے اردو پوائنٹ کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اینکر فرخ شہباز وڑائچ کو بتایا کہ اگر نواز شریف کی حالت بگڑ گئی تواس کا ذمہ دار کون ہو گا؟۔ایک عام شخص بھی اسی ڈاکٹر کے پاس جانے کو ترجیح دیتا ہے جس کے پاس وہ پہلے جاتا ہے۔

لہذا میرے خیال سے اگر نواز شریف علاج کے لیے باہر جانا جاتے ہیں تو ان کو ایک وقت دے دیا جائے کہ آپ سے دورانیےمیں علاج کروائیں اور پھر واپس آ جائیں کیونکہ پہلے بھی نواز شریف واپس آ گئے تھے تو اب بھی آ جائیں گے۔نواز شریف کو جیل سے نکال کر علاج کے لیے بھیجا جائے اور وہ علاج کروا کے آئیں گے اور پھر جیل میں چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہو جاتا ہے تو ذمہ دار حکومت ہوگی اور واقعی اگر نواز شریف کو جیل میں کچھ ہوجاتا ہے تو اس سے بہت بڑا مسئلہ کھڑا ہو جائے گا۔

اور مجھے لگتا ہے اگر نواز شریف علاج کے لیے باہر جائیں گے تو وہ واپس ضرور آئیں۔ عارف نظامی نے مزید کہا کہ حکومت کو بھی بتا دیا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے۔عارف نظامی سے سوال پوچھا گیا کہ اگر عدالت نواز شریف کو گھر جانے کی اجازت دے دے تو حکومت کا کیا ردعمل ہوگا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ حکومت کا ریکارڈ کچھ اچھا نہیں ہے انہوں نے کی فیصلوں پر یو ٹرن لیے ہیں۔

لیکن اگر نواز شریف کو جیل میں کچھ ہو جاتا ہے تو عمران خان کے لیے یہ سیاسی خودکشی ثابت ہوگا۔کہا جاسکتا ہے کہ نواز شریف حکومت کے لیے گلے کی ہڈی بن رہے ہیں۔جب کہ معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو چار خطرناک بیماریاں لاحق ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتی ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کو نو سے دس بیماریوں میں مبتلاہیں جن میں سے چار بیماریاں انتہائی خطرناک ہیں۔حامد میر نے مزید کہا کہ میڈیکل بورڈ نے حکومت کو یہ تجویز دی تھی کہ نواز شریف کو ایسی جگہ رکھا جائے جہاں ان کی 24 گھنٹے نگہداشت ہو سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات