متحدہ عرب امارات کسی ملک کو ادھار تیل نہیں دیتا، پاکستان کو بھی ادھار تیل نہیں ملے گا،اسد عمر

چائنہ کے ساتھ ادھار پر تیل کا معاملہ زیر غور نہیں، آئی ایم ایف کے پاکستان میں نئے مشن چیف تعینات کر دیئے گئے ہیں،اگلے ماہ آئی ایم ایف کا پورا مشن پاکستان آئے گا جس میں معاہدہ متوقع ہے، مجھ سے منسوب مہنگائی کی خبریں غلط ہیں، مجھے جتنی گالیاں نکالنی ہیں نکال لیں پاکستان کو نقصان نہ پہنچائیں، وزیر خزانہ کا خطاب ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 مارچ 2019 18:11

متحدہ عرب امارات کسی ملک کو ادھار تیل نہیں دیتا، پاکستان کو بھی ادھار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کسی ملک کو ادھار تیل نہیں دیتا، پاکستان کو بھی متحدہ عرب امارات سے ادھار تیل نہیں ملے گا، چائنہ کے ساتھ ادھار پر تیل کا معاملہ زیر غور نہیں، آئی ایم ایف کے پاکستان میں نئے مشن چیف تعینات کر دیئے گئے ہیں،اگلے ماہ آئی ایم ایف کا پورا مشن پاکستان آئے گا جس میں معاہدہ متوقع ہے، مجھ سے منسوب مہنگائی کی خبریں غلط ہیں، مجھے جتنی گالیاں نکالنی ہیں نکال لیں پاکستان کو نقصان نہ پہنچائیں۔

ہفتہ کر وزیرخزانہ اسد عمر نے کھلی چہری میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایک بڑا کام ہے جو فیکس ٹیکس کا نظام لایاجائے، اسمبلی میں اس کو پیش کر دیا گیا ہے، حماد اظہر کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو مارچ تک مکمل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میٹر کا مسئلہ بہت عام ہے، اسلام آباد کو ایسے ڈویلپ کیا ہے کہ زیادہ تر غیر قانونی ہے،کونسے افسر ہیں جنہوں نے رشوت لے کر اس جگہ کا اپرول دیا،کیا ان افسروں کو سزا ملی،اس مسئلے کہ جڑ تک پہنچنا ہو گا کہ یہ غیر یہ قانونی جگہ کیسے دی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ جو سالوںسے نہیں ہو لیکن اب ہواہے،ہم قبضہ مافیا سے نجات دلا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ معاملے پیچیدہ نہیں ہوئے انکو پیچیدہ بنایا گیاہے، ہم ان مسائل کو جڑ سے نکالیںگے۔انہوںنے کہاکہ کابینہ میں بات کی گئی ،ہم چاہتے ہیں نظام ایسا بننا چاہیے کہ قابل کو نوکری ملنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن سے پہلے جو وعدہ کئے ان پر گلہ نہیں ہو گا۔

انہوںنے کہاکہ علی نواز اعوان عوام کیلئے صبح سے شام تک کام کر رہا ہے،سی ڈے اے کے معاملات قابو میں آ رہے ہیں،ہاؤسنگ سیکٹر کے معاملات دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ نسٹ کے سامنے ایک سڑک کھنڈرات کا شکار ہے۔انہوںنے کہاکہ ریلوے کراسنگ چاہئے،سڑک والا مسئلہ سی ڈی اے سے پوچھتا ہوں۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ سفید جھوٹ اس ادارے نے بولا کہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے،میں نے عوام کی چیخیں نکالنے کی بات نہیں کی،میں متعلقہ ادارے کو غلط چلانے پر نوٹس بھیجوا سکتا ہو ں۔

انہوںنے کہاکہ بلاول اور زرداری جو کہنا چاہتے ہیں کہیں، میں نے کہا تھا یہ جو بیانیہ دے رہے ہیں ،بھارت پاکستان کے خلاف استعمال کریگا اور بھارت نے اگلے دن اخباروں میں کہااور میری کہی بات سچ ہوئی اگلے روز بھارتی اخبارات کی شہ سرخیوں میں اسی بات کو اچھالا۔ایک سوال پر انہوںن ے کہاکہ متحدہ عرب امارات کسی ملک کو ادھار تیل نہیں دیتا، پاکستان کو بھی متحدہ عرب امارات سے ادھار تیل نہیں ملے گا۔

انہوںنے کہاکہ چائنہ کے ساتھ ادھار پر تیل کا معاملہ زیر غور نہیں۔ اسد عمر نے کہاکہ چائنہ سے زر مبادلہ کے زخائر کیلئے دو ارب ڈالر ملنے کی بات چیت جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاکستان میں نئے مشن چیف تعینات کر دیئے گئے ہیں،اگلے ماہ آئی ایم ایف کا پورا مشن پاکستان آئے گا جس میں معاہدہ متوقع ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ تیل کی قیمتوں اور موبائل پر ٹیکسوں کی وجہ سے ٹیکس کم اکھٹا ہوا۔ انہوںنے کہاکہ شکر ہے بلا ول نے ے مجھے پڑھا لکھا جاہل کہا ہے، میں نے اس بات پر اعتراض اٹھایا تھا کہ بلاول کے بیانیے کو بھارت ہمارے خلاف ہی استعمال کریگا۔ انہوںنے کہاکہ مجھے جتنی گالیاں نکالنی ہیں نکال لیں پاکستان کو نقصان نہ پہنچائیں۔