Live Updates

صوبائی حکومت صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ،میر نصیب اللہ مری

کرپشن ،لوٹ مار اور نوکریوں کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی، صوبائی وزیر صحت

ہفتہ 16 مارچ 2019 22:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) صوبائی وزیر صحت و بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے کرپشن لوٹ مار اور نوکریوں کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی ڈاکٹر و لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسئلہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی کے دورے کے موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ، ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ، ڈرگ انسپکٹر سبی گلاب خان کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر آفیسران بھی موجو دتھے،صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ سبی میرا اپنا علاقہ ہے سبی تاریخی لحاظ سے اہمیت کا حامل شہر ہے سابق ادوار میں جرگے کی صورت میں لوگ سبی آتے تھے اب جرگے تو نہیں ہوتے مگر اس کی اہمیت اپنی جگہ قائم ودائم ہے بلوچستان میں موجودہ صوبائی حکومت شعبہ صحت میں تبدیلی لانے کی خواہش مند ہے جس کے لئے ہم ٹیم ورک کی طرح کام کررہے ہیں صوبے میں ڈاکٹرز کی کمی کو دور کرنے کے لئے اب تک 480ڈاکٹرز عارضی بنیادوںپر لگائے ہیں جن کو 4سی5لاکھ ماہانہ تنخواہ دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان بھر میں بہتر ڈاکٹرز دستیاب ہیں آج میںنے سبی کا دورہ کیا اور سرکٹ ہاؤس سبی میں مقامی ڈاکٹرز سے ملا جس پر خوشی ہوئی کی لیڈی ڈاکٹرز گانالوجسٹ سمیت اسپیشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہے انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز سے مل کر ان کے مسائل سنے تاکہ ان کو درپیش مسائل کا حل ممکن بنایا جائے سبی شہر کے اندر پرانا ہسپتال ہے جس کو جدید انداز سے تعمیر کرکے ایم سی ایچ سینٹر بنایا گیا ہے جلد ہء فرنیچرز سمیت تمام سامان فراہم کرکے فعال کریں گے سابقہ دوار میں جو بھی صحت کا وزیر آتا تھا وہ عمارتوں پر قبضے کا سوچ کر آتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہوگا سرکاری عمارتوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے جام کمال کی حکومت ہے اور ہم عمران خان کے سپاہی ہے سابق ادوار کی طرح صحت میں نوکریاں فروخت نہیں ہوگی اور نہ ہی کرپشن لوٹ مار کی اجازت دیں گے اب کام ایمانداری سے کیا جائے گا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سبی سمیت بلوچستان بھر میں کتے اورسانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی کمی ہے ہم نے ادویات ساز کمپنیوں سے بات کی ہے جلد ہی کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب ہوگی تاہم اپنی مدد آپ کے تحت سبی سمیت بلوچستان بھر میں ویکسین موجود ہے انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں تمام بنیادی صحت کے مراکز فعال ہے جس میں ڈاکٹرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جارہا ہے آج اگر کوئی بے روزگار ڈاکٹر ہے تو وہ ہمارے پاس آئے ہم اس کو عارضی بنیادوں پر محکمہ صحت میں روزگار دیں گے ہمارا مقصد یہ ہے کہ مقامی سلح پر ڈاکٹرز ہوں تاکہ وہ اپنے ہی علاقوں میں بیٹھ کر عوام کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرسکے ریٹائرڈ ڈاکٹرز اگر آنا چاہتے ہیں تو ہم ان کو ویلکم کریں گے صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ صوبائی حکومت جام کمال خان کی قیادت میں تعلیم صحت اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اپنی کام بہتر انداز سے سرانجام دے رہی ہیں قبل ازیںسرکٹ ہاؤس سبی میں ڈاکٹرز جبکہ پرانا ہسپتال سبی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز سے سے ملاقات کی اس موقع پر سوپروائیز میڈم رضیہ ، مس سمیرا داؤدسمیت دیگر نے اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پروموشن دے کر اسکیل میں اضافہ کیا جائے پولیو مہم سمیت دیگر قومی مہم میں مقامی تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز سے کام لیا جائے معاوضہ میں بھی اضافہ کرکے ہمارے مسائل کو حل کیا جائے اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر نصیب اللہ مری نے یقین دہانی کرتے ہوئے فوری طور پر پولیو مہم سمیت دیگر مہم میں ڈیلی3سو دینے کا اعلان کیا اور تمام شکایات کو حل کرنے کے احکامات بھی جاری ہے اس موقع پر انہوں نے ایم سی ایچ سینٹر کا بھی معائنہ کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات