بانی پیپلزپارٹی ذوالفقاربھٹوکی برسی پیپلز پارٹی لاڑکانہ میں 4اپریل کو بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی‘ پیپلز پارٹی
جلسہ کمیٹی کا اہم اجلاس19مارچ کو سکھر اور22مارچ کو لاڑکانہ میں ہو گا‘جلسہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائیگی
اتوار 17 مارچ 2019 20:10
(جاری ہے)
پی پی پی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ کا کہنا تھا کہ 4اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی بھرپور طریقے سے منائے جائیگی اوراجلاس میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے موقف کی تائید بھی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے اور ہر غیر جمہوری حکومت کا آلہ کار پنڈی کے شیطان شیخ رشید کا پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو دھمکی دینے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور چیف جسٹس آف پاکستان مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شیخ رشید عرف شیدا ٹلی کے بیان کا نوٹس لے۔عاجز دھامراہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سیلیکٹ وزیراعظم عمران نیازی اپنے پالتوں کو لگام ڈال کر رکھے جن کو عوامی خدمت کے بجائے صرف چھوڑا ہی اس لئے ہے کہ وہ مخالفین پر زبان درازی کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ جدوجہداور قربانیوں سے بھری پڑی ہے ہمیں ڈرانے والے تاریخ میں گم ہوگئے ہیںاور پی ٹی آئی شاید کسی غلط فہمی کا شکار ہے اور وہ بھول رہی ہے کہ ہم نے اس ملک کی ترقی اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور ہر مشکل وقت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.