راولپنڈی،پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اوراین ایچ اے کے مابین معاہدوں پر دستخط

پیر 18 مارچ 2019 23:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مابین ایکMOUپر دستخط ہوئے اس تقریب میں وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید، وفاقی وزیر برائے موسمیات زرتاج گل چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر شیخ طارق اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین، جرنل منیجرانوئرمنٹ اورڈائریکٹرانوئرمنٹ بھی موجود تھے معاہدے کے مطابق 250 ملین روپے لاگت سے میٹرو لنک روڈ ، نیو اسلام آباد ایئر پورٹ روڈ اور کارگو روڈ کے منصوبے پی ایچ اے ایک سال کی مدت میں مکمل کرے گا اور 5 سال تک دیکھ بھال کریگا ان دونوں پروجیکٹس میں پاکستان کے کلچر کو اجاگر کیا جائے گا اس میں مزار قائد ، بادشاہی مسجد، مینار پاکستان اور دیگر تاریخی عمارات کے مونو منٹس بنائے جائیں گے اور اس کے ساتھ پاکستان کے ورثہ اور پاکستان کے ہیروزکی تصاویروں کو مختلف مقامات پر آویزاں کیا جائے گا تا کہ باہر سے آنے والے سیاحوں کو پاکستان کے ورثہ اور پاکستان کے ہیروز کے متعلق آگاہی فراہم کی جا سکے۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں پی ایچ اے کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے۔ #h#

متعلقہ عنوان :