سیف اللہ نیازی کی زیر صدارت اجلاس ،چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کا فیصلہ

منگل 19 مارچ 2019 17:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کے معاملہ پر چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ۔مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد بھی موجود تھے ۔چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تنظیم سازی کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں آئین کی جلد منظوری پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر میں فوری تنظیمی ڈھانچہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ سیف اللہ نیازی نے کہا کہ تنظیم سازی کا مرحلہ نہایت اہم اور توجہ طلب ہے۔سیف اللہ نیازی نے کہاکہ حکومت سازی کے بعد بحیثیت حکمران جماعت مختلف نوعیت کے چیلنجز درپیش ہیں۔

سیف اللہ نیازی نے کہاکہ وزیر اعظم حکومتی نظام کی اصلاح کیساتھ تحریک انصاف کی جدید خطوط پر تنظیم نو چاہتے ہیں۔ سیف اللہ نیازی نے کہاکہ بہترین صلاحیتوں کے حامل بے لوث کارکنان کا ایک بڑا ذخیرہ ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار ہے۔سیف اللہ نیازی نے کہاکہ محنتی اور وفاشعار کارکنان کو تحریکی ذمہ داریاں سونپ کر آگے بڑھیں گے۔