مودی سرکار کی طاقت پر مبنی پالیساں تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کر رہی ہیں، محبوبہ مفتی

پوچھ گچھ کے نام پر گھروں سے اٹھائے جانے والے کشمیری نوجوانوں کو تابوت میں واپس بھیجا جاتا ہے، سابق وزیر اعلیٰ

منگل 19 مارچ 2019 23:27

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیرمحبوبہ مفتی نے کہاہے کہ مودی سرکار کی طاقت پر مبنی پالیساں تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیرمحبوبہ مفتی نے کہا کہ آزادی کی جنگ میں کشمیریوں نے بے شمار مصیبتیں برداشت کی ہیں، پوچھ گچھ کے نام پر گھروں سے اٹھائے جانے والے کشمیری نوجوانوں کو تابوت میں واپس بھیجا جاتا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ وطن پرستی کے جنون کے مظاہرے کیلئے کشمیر کو استعمال کرنا بند کیا جانا چاہئے، مودی سرکار کی طاقت پر مبنی پالیساں تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کر رہی ہیں۔