Live Updates

بلاول بھٹو کے متنازعہ بیان کا بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کیخلاف بھرپور انداز میں استعمال

بلاول نے بدھ کے روز نیب پیشی کے بعد بیان دیا تھا کہ کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو اس لیے بند کیا گیا کہ کہیں بھارتی جہاز انہیں اڑا نہ دیں

muhammad ali محمد علی بدھ 20 مارچ 2019 20:40

بلاول بھٹو کے متنازعہ بیان کا بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کیخلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2019ء) بلاول بھٹو کے متنازعہ بیان کا بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کیخلاف بھرپور انداز میں استعمال، بلاول نے بدھ کے روز نیب پیشی کے بعد بیان دیا تھا کہ کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو اس لیے بند کیا گیا کہ کہیں بھارتی جہاز انہیں اڑا نہ دیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے بیان کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے نیب کے کیسز سے پریشان ہو کر بدھ کے روز متنازعہ بیان داغ دیا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو اس لیے بند کیا گیا کہ کہیں بھارتی جہاز انہیں اڑا نہ دیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے بلاول بھٹو کے اس بیان کو بھارت کی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف آج تک جو موقف اختیار کیا ہے، بلاول بھٹو نے بھی اسی موقف کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کارکنان کی گرفتاری کے بعد دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاکہا ہے کہ کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو اس لیے بند کیا گیا کہ کہیں بھارتی جہاز انہیں اڑا نہ دیں،کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمت ہے تو احسان اللہ احسان اور کالعدم تنظیموں کو طلب کریں۔

ہمت ہے تو ٹیررسٹ فنناسنگ پر جے آئی ٹی بنائیں۔ہمت ہے تو بے نامی وزیراعظم پر جے آئی ٹی بنائیں۔الیکشن میں کالعدم تنظیم کو پی ٹی آئی میں ضم کرایا گیا۔حکومت کالعدم تنظیموں سے رابطہ رکھنے والوں کو کابینہ میں کیسے رکھ سکتی ہے۔اگر حکومت سنجیدہ ہے تو ان وزراء کو ہٹائے ، یہی بہتر رہے گا،میں مطالبہ کر رہا ہوں کہ حکومت کالعدم تنظیموں کے خلاف کاکروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تعمیری تنقید بھی برداشت نہیں کرتی اگر کارکنان کو رہا نہ کیا گیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔واضح رہے آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اورسابق صدرآصف علی زر داری کی نیب پیشی کے موقع پر پی پی پی کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اتاترک ایوینیو پر ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں حکومت سے ہضم نہیں ہوں گی۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ احتساب کے نام پر انتقام کا مقابلہ کریں گے، حکومت تیار رہے۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے بھٹو کے خاندان کو للکار کر غلطی کر دی۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ بھٹوز کو انتقام کا نشانہ بنانے والوں کو تاریخ نے خاک میں ملا دیا۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کارکن پرامن رہ کر جمہوری انداز میں احتجاج کریں۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ ہماری جدوجہد لمبی ہے، ہم نے تکھنا اور جھکنا نہیں۔ترجمان بلاول بھٹو نے کہاکہ ماضی کے آمروں کے طرح بے وردی آمر عمران خان کو بھی نجام تک پہنچائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات