’’ نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘بولیوں کے جائزہ کیلئے نیسپاک کی بطور کنسلٹنٹ تقرری

جمعرات 21 مارچ 2019 14:54

’’ نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘بولیوں کے جائزہ کیلئے نیسپاک کی بطور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) نیا پاکستان ہا ؤسنگ پروگرام کے تحت ٹھیکیداروں کی طرف سے دی جانے والی بولیوں کے جائزہ کے لیے نیسپاک بطور انجنئرنگ کنسلٹنٹ خدمات فراہم کرے گی۔ یہ بات نیسپاک مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے آج میڈیا کو بتائی۔تفصیلات کے مطابق، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے منسٹری آف ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی زیر نگرانی نیسپاک کو کامیاب بولی کی بنیاد پر انجنئرنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے۔

نیسپاک ٹھیکیداروں اور جائنٹ ونچر فرموں کی طرف سے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے جمع کرائی گئی بولیوں کا تکنیکی جائزہ لے گی۔ یاد رہے منسٹری آف ہاؤسنگ کو فی ا لحال20 لاکھ گھروں کی منصوبہ بندی اور تعمیر کی زمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان کی وڑن کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے گورنمنٹ نے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

یہ گھر اسلام آباد، تمام صوبائی دارلخلافہ، اور اہم ا ضلاع میں تعمیر کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے نیسپاک کی تقرری ہاؤسنگ سیکٹرمیں وسیع تجربے کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ نیسپاک پاکستان کے علاوہ افغانستان، عمان، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای میں ہاؤسنگ کے بیشتر منصوبوں پر کام کرچکی ہے۔ اب تک اس نے 700 ارب لاگت کی219 ہاؤسنگ کے منصوبوں پر اپنی انجنیرنگ خدمات فراہم کںن ہیں۔اہم منصوبوں میں پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ سکیم، کراچی میں کریسنٹ بے کا منصوبہ، تما م پاکستان میں ہاؤسنگ پروگرام، کارساز کراچی میں نیول ہاؤسنگ کا منصوبہ، ڈی ایچ اے کے کراچی، لاہور، پشاور، گوجرانوالہ اور بھاولپور، قطر میں0 11ولاز، قطافیہ لگون قطر اور یو اے ای الوتھبہ میں نیو ٹاؤن کا منصوبہ شامل ہیں۔